Jamaat-e-Islami Pakistan | English |

اہم خبریں

حافظ نعیم الرحمن اور ڈاکٹر اسامہ رضی کی جامعہ کراچی کے وائس چانسلر کی نماز جنازہ میں شر کت


 کراچی 04مئی 2019ء:امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن اور نائب امیر ڈاکٹر اسامہ رضی نے جامعہ کراچی کے وائس چانسلر ڈاکٹر محمد اجمل خان کی نماز جنازہ میں شر کت کی اور لواحقین اور اہل خانہ سے اظہار تعزیت کیا ۔ امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن نے مرحوم کی تعلیم و تحقیق کے میدان میں نمایاں خدمات انجام دینے پر خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ مرحوم نے جامعہ کراچی میں تدریسی معیار اور ماحول کو بہتر بنانے کے لیے کافی اقدامات کیے تھے ۔ ان کی خدمات تادیر یاد رہیں گی ۔ ڈاکٹر محمد اجمل خان کی نماز جنازہ اسامہ رضی نے پڑھائی۔ جماعت اسلامی کے رہنماؤں نے بھی مرحوم کے لیے مغفرت اور لواحقین کے لیے صبر جمیل کی دعا کی ۔

 
 
 
 
     ^واپس اوپر جائیں



سوشل میڈیا لنکس