Jamaat-e-Islami Pakistan | English |

رمضان المبارک اللہ تعالیٰ کی رحمتوں ،بخششوں اور مغفرتوں کو سمیٹ لینے کا بہترین موقع ہے


 لاہور 3 مئی 2019ء:امیر جماعت اسلامی لاہور ذکر اللہ مجاہد نے کہا کہ رمضان المبارک نیکیوں کا موسم بہار ہے جس میں اللہ تعالیٰ کی رحمت پورے جوش میں ہوتی ہے اس لیے بحیثیت مسلمانوں اللہ کو خوش کرکے اس کی رحمتوں،بخششوں اور مغفرتوں کو سمیٹ لینے کا یہ بہترین موقع ہے جسے کوئی بھی سمجھدار مسلمان ضائع کرنا اور کھونا نہیں چاہتا،جس طرح فرمایا گیا ہے کہ قیامت کے دن بھی اللہ تعالیٰ ایسے شخص کی طرف رحمت کی نظر سے نہیں دیکھے گا جس کی زندگی میں رمضان آیا اور اس نے اپنے سابقہ گناہوں کی بخشش نہ کروالی اور اسی سلسلے میں جماعت اسلامی لاہور کے زیر اہتمام شہر بھر میں فہم قرآن کلاسز کا نعقاد شروع ہو چکا ہے۔ شہریان لاہور سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ فہم قرآن کلاسز میں بھر پور حصہ لیں اور قرآن کے پیغام کو سمجھے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے یوسی 112 میں ہونے والی استقبال رمضان تقریب میں شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ تقریب میں جنرل سیکرٹری صوبہ پنجاب مولانا جاوید قصوری، محمد سہیل، امان اللہ خان، محمد احمد بھٹی، چوہدری صدیق، حمزہ بشیر و دیگر عہدیداران سمیت بڑی تعداد میں اہل علاقہ نے شرکت کی۔ذکر اللہ مجاہد نے مزید کہا کہ آپ ﷺکے فرمان کے مطابق نیت پر ہی تمام اعمال کا دارو مدارہے۔ ہم رمضان کے پیغام اور اس کی عظمت و برکت کے احساس کو تازہ کر نے کیلئے ایسے کام کرنے کاعزم و ارادہ کریں کہ جن سے نہ صرف ہم خود بلکہ اپنے ارد گرد کے لوگوں کے لئے بھی تقویٰ کے حصول میں معاون بن سکیں،یہی روزے کا حاصل اورمطلوب ہے۔ امیر لاہور نے کہا کہ رمضان سے قبل ہی ہر مسلمان کو اپنی خامیوں کی ایک فہرست بنانا چاہئے اوراکٹھے نہیں تو ایک ایک کر کے ان سے بچنے کا اہتمام ہو ۔غیبت، چغلی، لعن طعن،بدگمانی، تکبر، ظلم، غصہ،جھوٹ،وعدہ خلافی،بد نگاہی، حسد،بغض یہ سب اخلاقی برائیاں ہیں اور ماہ رمضان ان تمام برائیوں کا علاج کرنے کا بہترین موقع فراہم کرتا ہے جیسے ہمیں بھر پور کیش کرنا چاہیے۔ امیر جماعت اسلامی لاہور ذکر اللہ مجاہد نے کہا کہ شہر بھر میں منعقد ہونے والی فہم قرآن کلاسز سمیت جماعت اسلامی مرکزی ہیڈکواٹر منصورہ میں بھی فہم قرآن کلاسز کا آغاز ہو چکا ہے۔ شہریان لاہور اس مقدس ماہ میں فہم قرآن کلاسز سے مستفید ہونے کیلئے زیادہ سے زیادہ فہم قرآن کلاسز میں شریک ہوں۔اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ وہ ہمیں رمضان المبارک سے فیض یاب ہونے کی
تو

 
 
 
 
     ^واپس اوپر جائیں



سوشل میڈیا لنکس