Jamaat-e-Islami Pakistan | English |

ایڈز کی بیماری اللہ کا عذاب ہے،قرآن وسنت کا نظام انسانیت کو امن اورمسائل کو حل کرسکتا ہے۔محمد حسین محنتی


 کراچی/نوشہروفیروز 02 مئی2019 جماعت اسلامی سندھ کے امیرمحمد حسین محنتی نے کہا ہے کہ سول وفوجی حکومتیں مہنگائی وبیروزگاری سمیت عوام کے مسائل کو حل کرنے میں ناکام ثابت ہوئی ہیں، انسانیت کی خدمت اور اقامت دین کی جدوجہد جماعت اسلامی کا مشن ہے، قرآن وسنت کا نظام ہی تمام مسائل کا حل ہے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے خانزادہ محلہ میں سابق امیر ضلع ایڈوکیٹ شبیر احمد خانزادہ کی رہائش گاہ پر معززین کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا، جس میں مختلف سیاسی وسماجی تنظیموں کے رہنماﺅں ،وکلاء،سابق وموجودہ بلدیاتی نمائندے بھی بڑی تعداد میں شریک تھے جبکہ امیر ضلع ڈاکٹر خالد شفیق ،قیم ضلع ڈاکٹر ایوب کھوسہ، مقامی امیر عبدالواحد خانزادہ ایڈوکیٹ اور صوبائی سیکریٹری اطلاعات مجاہد چنا بھی موجود تھے۔ انہوں نے مزید کہا کہ دین سے دوری کی وجہ سے بگاڑ ،بے سکونی اور معاشرے میں اخلاقی انحطاط آگیا ہے، حکومتی سرپرستی میں بے حیائی کے سیلاب نے نوجوان نسل کو تباہ کردیا ہے، ہر آنے والے حکمران نے قیام پاکستان کے مقاصد کو پس پشت رکھ کر اپنے مفادات کی تکمیل اور غیروں کی غلامی کی ہے جس کی وجہ سے ستر سال سے ملک کے مسائل حل ہونے کی بجائے ان میں مزید اضافہ ہوگیا ہے۔صوبائی امیر نے مزید کہا کہ جو دین کیلئے کام کرتا ہے اللہ تعالیٰ ان کی دنیا وآخرت دونوں بنادیتا ہے۔صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے محمد حسین محنتی نے کہا کہ کرپشن کی وجہ سے بلدیات سمیت ہر ادارہ تباہی کے دہانے پر ہے، بلدیاتی اداروں کو مالی وانتظامی طور پر بااختیار بناکر عوام کے بنیادی مسائل کو حل کیا جائے، سندھ میں ایڈز کی بیماری حکومتی نااہلی اور اللہ کا عذاب ہے،حکومت سندھ ایڈز کے خاتمے کیلئے سنجیدہ کوششیں کرے۔دریں اثناءاسلامک لائبرری ہال میں استبقال رمضان کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے محمد حسین محنتی نے کہا کہ رمضان تقویٰ وقرآن کا مہینہ ہے، جس میں انسانیت کی روحانی وجسمانی تربیت ہوتی ہے، ،انہوں نے زور دیا کہ رمضان میں نیکیاں سمیٹنے کیلئے بھرپور منصوبہ بندی کی جائے۔

 
 
 
 
     ^واپس اوپر جائیں



سوشل میڈیا لنکس