Jamaat-e-Islami Pakistan | English |

حکومت رمضان پیکج کا اعلان کر کے بنیادی اشیائے ضرورت کی قیمتوں میں کمی کرے۔حافظ نعیم الرحمن


 کراچی /28اپریل 2019ء:جماعت اسلامی کراچی کے امیر حافظ نعیم الرحمن نے رمضان المبارک کی آمد سے قبل روزمرہ استعمال کی 53اشیاء میں 12.91فیصد ہوشرباء اضافے پر شدید مذمت کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ کھانے پینے اور استعمال کی عام اشیاء ٹماٹر، پیاز، آلو، انڈے،کیلے،دال مونگ، چنا، چینی، ملبوسات سمیت دیگر اشیاء میں اضافے سے شہری شدید اذیت میں مبتلا ہیں۔ انہوں نے کہاکہ ہونا تو یہ چاہیئے تھا کہ رمضان المبارک سے قبل دیگر ممالک کی طرح پاکستان میں بھی رمضان پیکج فراہم کیا جاتااور کھانے پینے اور مختلف ضروریات کی چیزوں کی قیمتوں میں کمی کر کے عوام کو ریلیف دی جاتی لیکن موجودہ حکومت نے بھی گزشتہ حکومتوں کی طرح عوام پر مہنگائی کا بم گرایا اور رمضان المبارک سے قبل ہی مہنگائی میں اضافہ کردیا۔ انہوں نے کہاکہ حال ہی میں روپے کی قدرمیں کمی کی وجہ سے پیٹرول اور سامان ضروریات کی قیمتوں میں پہلے ہی اضافے ہوا تھا لیکن اب رمضان المبارک سے قبل پھر روز مرہ استعمال ہونے والی مختلف اشیاکی قیمتوں میں اضافہ کر دیا گیا ہے ایسی صورتحال میں عوام بنیادی ضروریات سے بالکل محروم ہوجائیں گے۔انہوں نے کہاکہ موجودہ حکومت نے ریکارڈ توڑ مہنگائی میں اضافہ کر کے عوام کی کمر توڑدی ہے، عوام پہلے ہی مہنگائی کے بوجھ تلے دبے ہوئے ہیں باوجود اس کہ قیمتوں میں اضافہ سے غریب اور متوسط گھرانوں کے چولہے ٹھنڈے ٹھنڈے ہورہے ہیں۔ حافظ نعیم الرحمن نے مطالبہ کیا ہے کہ حکومت رمضان سے قبل پرائس کنٹرول کمیٹیوں کوفعال کرے اور ذخیرہ اندوزوں کو زیادہ منافع کمانے سے باز رکھے، اشیائے خوردنوش کی قیمتوں میں اضافے سے روکا جائے اور ایسا عناصر پر گرفت کی جائے جو ذخیرہ اندوزی کر کے زیادہ منافع کماتے ہیں جس سے عام شہری بری طرح متاثر ہوتا ہے۔

 
 
 
 
     ^واپس اوپر جائیں



سوشل میڈیا لنکس