Jamaat-e-Islami Pakistan | English |

ملک کی نامور فلاحی این جی اوز اور اداروں میں الخدمت فاونڈیشن کا کردار ہمیشہ نمایاں رہا ہے۔صدرالخدمت عبدالشکور


  لاہور28 اپریل 2019ء: صدر الخدمت فاونڈیشن پا کستان عبدالشکور نے کہا ہے کہ الخدمت فاونڈیشن بلا امتیاز عوام کی خدمت کے لئے تمام وسائل بروئے کار لارہی ہے۔الخدمت فاونڈیشن نے ہمیشہ اندورن اور بیرون ملک جہاں بھی خدمت کی ضرورت پڑی تو اپنا مثبت کردار ادا کرتے ہوئے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا ہے ۔ الخدمت فاونڈیشن نے ہمیشہ ضرورت مندوں، مصبیت زدہ افراد اور مستحقین کیلئے خدمت خلق کے جذبے سے خدمات سرانجام دی ہیں یہی وجہ ہے کہ ملک کی نامور فلاحی این جی اوز اور اداروں میں الخدمت فاونڈیشن کا کردار ہمیشہ نمایاں رہا ہے۔ ان خیالات کا اظہار گذشتہ روز انہوں نے گلبرگ میں الخدمت فاونڈیشن لاہورکے زیر اہتمام کفالت یتامیٰ کے حوالے سے چیرئٹی ڈنر کے موقع پر شرکاءسے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر پاکستان کرکٹ ٹیم کے معروف سابق کپتان مصباح الحق ،
صدر الخدمت فاونڈیشن لاہور عبدالعزیزعابد، ، نائب صدر الخدمت فاونڈیشن لاہور انجینئر احمد حماد رشید، سیکرٹری الخدمت فاونڈیشن لاہور مغیث شاہد قریشی ، سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی لاہور انجینئر اخلاق احمد سمیت بڑی تعداد میں شہر لاہور سے مخیر حضرات نے شرکت کی۔ اس موقع پر ملک کے معروف کرکٹر اور قومی ٹیم کے سابق کپتان مصباح الحق نے شرکاءسے خطاب کرتے ہوے کہا کہ الخدمت فاونڈیشن انسانیت کی خدمت کے جذبہ سے سرشار منظم تنظیم ہے جو کہ ملک و قوم کا سرمایہ ہے ۔جس کا کام ملک کے مصبیت زدہ اور نادار لوگوں کی خدمت کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بے سہار افراد اور یتیم بچوں کی کفالت کرنا دنیاوآخرت کی کامیابی کی ضمانت ہے جس کی نوید بنی آقا دوجہاںحضرت محمدﷺ نے اپنی امت کو سنائی ہے۔ الخدمت فاونڈیشن اسلامی تعلیمات کی روشنی میں خدمت خلق کے کام کو سرانجام دے رہی ہے جو ہمارے لیے فخر کی بات ہے۔ انہوں نے کہا کہ مخیر حضرات اس کار خیر میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں تاکہ اللہ اور رسول کی خوشنودی حاصل کرکے دنیا و آخرت میں کامیابی و کامرانی حاصل کی جا سکے۔ اس موقع پر صدر الخدمت فاونڈیشن لاہور عبدالعزیز عابد نے کفالت یتامیٰ ڈونر تقریب میں آنے والے تمام شرکاءبلخصوص سابق کپتان قومی کرکٹ مصباالحق کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ الخدمت فاونڈیشن لاہور کے ہزاروں انتھک کارکنان کم وسائل کے ساتھ شہر بھر میں دکھی انسانیت کی خدمت میں کوشاں اور سرگرم عمل ہیں اور100 سے زائد چھوٹے بڑے خدمت خلق کے پراجیکٹ میں خدمت کا کام سرانجام دے رہے ہیں ۔جس میں الخدمت فاونڈیشن لاہور نے 7 اہم پروجیکٹس کو اپنی سرگرمیوں کا مرکز و محور بنایا ہے۔ ان میں کفالت یتامیٰ،صحت، تعلیم، صاف پانی، آفات سے بچاو، مواخات پروگرام اور سماجی خدمات نمایاں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آپﷺ کے فرمان کے مطابق لوگوں میں بہترین وہ ہیں جو دوسرے انسانوں کو فائدہ پہنچائیں۔ الخدمت فاونڈیشن اسی نظریے کے تحت شہر بھر میں خدمت خلق کے کام کو سرانجام دے رہی ہے۔ ہم اللہ پاک سے دعا کرتے ہیں کہ وہ الخدمت فا ¶نڈیشن کو اسی طرح شاد باد رکھے تاکہ وہ انسانیت کی خدمت کا یہ کام جاری و ساری رہے ۔ اس موقع پر صدر الخدمت فاونڈیشن لاہور نے تقریب میں شرکاءاور الخدمت فاونڈیشن پاکستان کے عہدیداران کو سالانہ رپورٹ اور کاکرد گی کے بارے میں بھی بریفینگ بھی دی۔ اس موقع پر نائب صدر الخدمت فاونڈیشن لاہور انجینئر حماد رشید نے کہا کہ ہم ہرسطح پر الخدمت فا ¶نڈیشن کے ذریعے غریب ونادار افراد کی امداد کے لئے جدوجہد جاری رکھیں گے۔خدمت کا سلسلہ اہل خیر افراد کی مدد سے جاری و ساری ہے ۔الخدمت فاونڈیشن لاہور خدمت خلق کے اس شعبے میں اپنے کاموں کو وسعت دینا چاہتی ہے ۔الخدمت نے ہر مشکل گھڑی میں ملک وقوم کی خدمت کی ہے،قدرتی آفات ہو ںیا بد امنی کے واقعات الخدمت نے ہر موقع پر ریلیف و بحالی کے کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیااور متاثرین کے لیے خدمت خلق کے جذبے سے ہر ممکنہ مدد کی ہے۔ یتیم بچوں کی کفالت کیلئے مخیر حضرات دل کھول کر عطیات دیں تاکہ مزید یتیم بچوں کو وظائف کے علاوہ تعلیم و صحت و دیگر ضروریات زندگی مہیا کی جا سکے ۔ بعدازں چیریٹی کی اس تقریب کے حوالے سے امیر جمات اسلامی لاہور ذکر اللہ مجاہد نے اپنے ایک بیان میں کہاہے کہ الخدمت فاونڈیشن شہر لاہور میں مختلف پروجیکٹس کی صورت میں نادار طبقات کو صحت ، تعلیم اور دیگر ضروریات زندگی کی فراہمی میں مصروف عمل ہے ۔ الخدمت فاونڈیشن کا مقصد اور نصب العین ہے کہ جذبہ خدمت انسانیت کے تحت مسلک ، رنگ و نسل اور علاقی عصبیتوں سے بالاتر ہو کرصرف اور صرف اللہ تعالی ٰ کی خوشنودی اور رضا کیلئے کام کرنا ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ الخدمت فاونڈیشن سینکڑوں یتیم بچو ں کی تعلیم و صحت ، کھانا اور رہائش سمیت مکمل کفالت کر رہی ہے ، ہسپتال ، ڈسپنسریاں ،ا یمبولینس ،بلڈبنک ولبیارٹریاں، صاف پانی کے واٹر فلٹریشن پلانٹس ،غربیوں میں رمضان گفٹ ، قربانی فی سبیل اللہ ، فری فوڈ بنک سمیت دیگر پروجیکٹس پر کام کر رہی ہے اور یہ تمام اہل خیر اور مخیر حضرات کے تعاﺅن سے ممکن ہو رہا ہے ۔ ہم اپنے ڈونرز اور اہل خیر حضرات کادل کی سے گہرائیوں سے شکر گزار ہیں جو خدمت کے کام میں ہمارے دستہ بازوں بن کر ساتھ دے رہے ہیں ۔
ہم اللہ رب العزت سے دعا گو ہیںکہ اللہ تعالیٰ ان کے اس جذبہ خدمت خلق کو قبول فرمائیں ۔ تقریب میں مخیر حضرات کی جانب سے کفالت یتامیٰ کیلئے کروڑوں روپے دینے کے اعلانات کیے گئے۔

 
 
 
 
     ^واپس اوپر جائیں



سوشل میڈیا لنکس