Jamaat-e-Islami Pakistan | English |

قرآن وسنت کی تعلیمات سے نوجوانوں کو بے راہ روی اور بے مقصدیت سے بچایا جاسکتا ہے


 لاہور24 اپریل 2019ء: امیر جماعت اسلامی لاہور ذکر اللہ مجاہد نے کہا ہے کہ شہر لاہور کے نوجوانوں کو بے مقصدیت اور فضولیات سے نکال کر ایک اعلیٰ اور بامقصد جدوجہد میں شامل کرنا جماعت اسلامی کا اہم ہدف ہے ۔ اس سلسلے میں علمی و فکر ی ادراک فورم کا رول بڑااہم ہو گا۔ ان خیالات کا اظہار گذشتہ روز انہوں نے ادراک فورم کے پہلے پروگرام کے بعد ملک کے معروف دینی سکالر اور کئی کتابوں کے مصنف پروفیسر خلیل الرحمن چشتی سے گفتگو کے دوران کیا۔ اس موقع پر پروفیسر خلیل الرحمن چشتی نے سورۃ المدثر اور سورۃ علق کی آیات پر نوجوانوں سے تفصیلی خطاب بھی کیا۔فورم کے پہلے پروگرام میں صدر ادراک فورم پروفیسر طیب گلزار خان ، شعبہ تربیت جماعت اسلامی لاہور کے صدر میاں محمد رفیع لاہور ، ڈسٹرکٹ شوری لاہور کے ممبر انجینئر عبدالکریم عابد ، امیر منصور ہ زون چوہدری عبدالواحد سمیت بڑی تعداد میں نوجوانوں نے شرکت کی ۔ ذکر اللہ مجاہد نے مزید کہاکہ قرآن وسنت کی تعلیمات سے نوجوانوں کو بے راہ روی اور بے مقصدیت سے بچایا جاسکتا ہے ۔ نوجوان ہی اس ملک و قوم کا مستقبل ہیں ۔جماعت اسلامی شہر لاہور کے نوجوانوں کی علمی اور فکری محاذ پر تربیت کے کام کو سرانجام دیتی رہے گی ۔ جے آئی یوتھ لاہور کا پلیٹ فارم شہر کے نوجوانوں کو مثبت سرگرمیاں فراہم کر نے کا بہترین ذریعہ ہے جس میں کھیلوں کی سرگرمیاں سمیت ضرورت مندوں اور مریضوں کے لیے بلڈ ڈونیشن کا ایک بڑا سیٹ اپ ترتیب دیا گیا ہے جس سے اہل لاہور بھر پور فائدہ اُٹھا رہے ہیں ۔ اس موقع پر امیر جماعت اسلامی لاہور ذکر اللہ مجاہد نے اہل لاہور کے نوجوانوں
سے اپیل کی کہ وہ جے آئی یوتھ لاہور کا حصہ بنیں اور اپنی علمی و فکری پیاس کو بجھانے کے لیے ادراک فورم سے بھرپور فائدہ اُٹھائیں ۔

 
 
 
 
     ^واپس اوپر جائیں



سوشل میڈیا لنکس