Jamaat-e-Islami Pakistan | English |

اہم خبریں

    Error writing file '/tmp/MYeKb6l3' (Errcode: 28 "No space left on device")
  • No News

دو قومی نظریے کی بنیاد پر چلنے والی تحریک پاکستان میں طلباوطالبات کا کردار سب سے نمایاں تھا۔سینیٹرمشتاق احمد خان


 فیصل آباد24 اپریل 2019ء:چیئرمین قائمہ کمیٹی برائے سائنس وٹیکنالوجی سینیٹرمشتاق احمدخان نے کہا ہے کہ مسلمانان برصغیر نے قائداعظمؒ کی ولولہ انگیز قیادت میں قیام پاکستان کی تاریخ ساز جدوجہد میں حصہ لیا۔ دو قومی نظریے کی بنیاد پر چلنے والی تحریک پاکستان میں طلباوطالبات کا کردار سب سے نمایاں تھا۔طلبہ پاکستان کی شخصیت کے بارے میں زیادہ سے زیادہ آگہی حاصل کریں۔ان خیالات کااظہارانہوں نے زرعی یونیورسٹی کے اقبال آڈٹیوریم ہال میں دی ایجوکیٹرزفورم کے زیراہتمام ہونے والی دوروز تقریب ایگری فیسٹاسے خطاب کرتے ہوئے کیا۔تقریب سے زرعی یونیورسٹی کے پرووائس چانسلرڈاکٹرظفراقبال رندھاوا،صدردی ایجوکیٹرزفورمزفاروق اعظم،معروف کمسن پروفیسر حمادصافی اوردیگرنے خطاب کیا۔رہنماﺅںنے کہا کہ قائداعظمؒ کونوجوانوں سے بڑی محبت تھی۔ نوجوانوں کی کردار سازی کے لئے انہیں نظریہ پاکستان اور پاکستان کو بنانے کے لئے پیش آنے والی مشکلات اور قربانیوں سے آگا کرنا ہوگا، اسلام ایک مکمل دین حیات ہے، اسلام میں عورت کو جو مقام دیتا حاصل ہے وہ دنیا کے کسی دوسرے مذہب میں نہیں، عالمگیریت کے اس دور میں معاشرتی اقدار اور ثقافت کا تحفظ ہمارے لئے اہم ہے۔ ہمارا نوجوان ہمارے لئے انتہائی اہم ہے۔ انٹرنیٹ اور دیگر مواصلاتی سہولیات کی وجہ سے دنیا ایک گلوبل ویلج بن چکی ہے لیکن اس میں ہمیں اپنی معاشرتی اقدار اور ثقافت کو بچانا ہو گا، یہ ہمارے لئے اہم ہے۔ انہوںنے نوجوانوں پر زور دیتے ہوئے کہاکہ وہ مغربی علوم ضرور سیکھیں لیکن اس کا یہ مطلب نہیں کہ وہ مغرب کے طور طریقے اپنا لیں۔ مغربی معاشرہ آج جس تباہی کا شکار ہے ہم اس کے متحمل نہیں ہوسکتے۔ انہوں نے کہاکہ آج بھی لوگ ہمارے خاندانی نظام اور ثقافتی و معاشرتی اقدار کی مثالیں دیتے ہیں۔ یہ ہمارے لئے انتہائی اہم ہے اور ہمیں ہر صورت اس کو عالمگیریت کے اثرات سے بچانا ہو گا۔

 
 
 
 
     ^واپس اوپر جائیں



سوشل میڈیا لنکس