Jamaat-e-Islami Pakistan | English |

نصاب تعلیم میں سے عقیدہ ختم نبوت کو نکالنے کی سازش کاڈٹ کر مقابلہ کیا جائے گا ۔ڈاکٹرفریداحمدپراچہ


 لاہور 24 اپریل 2019ء: نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان ڈاکٹر فرید احمد پراچہ نے کہاہے کہ نصاب تعلیم میں سے عقیدہ ختم نبوت کو نکالنے کی سازش کاڈٹ کر مقابلہ کیا جائے گا ۔ انہوںنے کہاکہ صوبہ خیبر پختونخوا میں درجہ چہارم کی اسلامیات کی کتاب میں سے ختم نبوت سے متعلق سطریں نکال دی گئی ہیں ۔ جس نے بھی یہ ناپاک جسارت کی ہے اس کو بے نقاب کرنا اور اس کے خلاف سخت ایکشن لینا ضروری ہے ۔ انہوںنے کہاکہ عمران خان ،عارف علوی صاحبان سمیت تمام پی ٹی آئی عقیدہ ختم نبوت کے بارے میں اپنے موقف کا کھل کر اعلان کریں اور چھپ کر وار کرنے والے عناصر کو بے نقاب کریں ۔ ڈاکٹر فرید احمد پراچہ نے مطالبہ کیا کہ نصاب میں تبدیلی کو فوراً واپس لیا جائے اور ذمہ داران کو بے نقاب کر کے قرار واقعی سزا دی جائے ۔

 
 
 
 
     ^واپس اوپر جائیں



سوشل میڈیا لنکس