Jamaat-e-Islami Pakistan | English |

جماعت اسلامی کی مجلس شوری کا ا جلاس 25 اپریل کو منصورہ میں ہوگا، اجلاس 25تا 27اپریل تین دن جاری رہے گا۔ قیصر شریف


 لاہور 24 اپریل 2019ء:امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے جماعت اسلامی کی نو منتخب مجلس شوری ٰ کا افتتاحی اجلاس 25اپریل کو منصورہ میں طلب کرلیاہے۔ جماعت اسلامی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات قیصر شریف کے مطابق اجلاس 25تا 27اپریل تین دن جاری رہے گا۔اجلاس میں نو منتخب ارکان مرکزی مجلس شوریٰ اپنی تین سالہ مدت کیلئے حلف اٹھائیں گے۔امیر جماعت ارکان شوریٰ سے مشورے کے بعد نائب امراء،سیکرٹری جنرل اور ڈپٹی سیکریٹریز کا تقرر کریں گے۔ امیر جماعت مرکزی شوریٰ کے مشورے سے نئی مجلس عاملہ بھی نامزد کریں گے۔ شوریٰ کے اجلاس میں سٹینڈنگ کمیٹیوں کے صدور کا بھی تقرر ہوگا۔اجلاس میں موجودہ ملکی و بین الاقوامی صورتحال کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔

 
 
 
 
     ^واپس اوپر جائیں



سوشل میڈیا لنکس