Jamaat-e-Islami Pakistan | English |

سینیٹرسراج الحق کاسری لنکن حکومت کے نام خط، گرجا گھروں میں دھماکوں کی شدید مذمت


 لاہور 21اپریل 2019ء:امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے سری لنکا میں ایسٹر کے موقع پر گرجا گھروں میں ہونے والے دھماکوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے انسانیت کے خلاف جرم قرار دیاہے اور کہاہے کہ دہشتگرد انسانیت کے قاتل ہیں اور دہشتگردی کا کوئی مذہب نہیں۔
سینیٹرسراج الحق نے اظہار تعزیت کے لیے سری لنکن حکومت کے نام اپنے خط میں کہاہے کہ پاکستان کے عوام سری لنکا کے عوام اور حکومت کے غم میں برابر کے شریک ہیں
دریں اثنا جماعت اسلامی کا اعلیٰ سطحی وفد 22 اپریل کو اسلام آباد میں سری لنکا کے سفارتخانہ جائے گا اور دہشتگردی کے واقعہ میں جاں بحق ہونے والوں کے لیے اظہار تعزیت کرے گا ۔

 
 
 
 
     ^واپس اوپر جائیں



سوشل میڈیا لنکس