Jamaat-e-Islami Pakistan | English |

بلوچستان میں کلبھوشن نیٹ ورک معصوم لوگوں کا قتل عام کررہا ہے ۔سینیٹرسراج الحق


 لاہور18اپریل 2019ء:امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے کوسٹل ہائی وے پر 14 مسافروں کے قتل کے واقعہ کی شدید مذمت کی ہے ۔انہوںنے کہا کہ بلوچستان میں کلبھوشن نیٹ ورک معصوم لوگوں کا قتل عام کررہا ہے ۔وفاقی و صوبائی حکومتیں دہشت گردی کے خاتمہ کیلئے موثر اقدامات کریں ۔مسافروں کا قتل عام انتہائی بزدالانہ فعل ہے ۔ سینیٹر سراج الحق نے مقتولین کے خاندانوں سے گہری ہمدردی اور تعزیت کا اظہارکیاہے ۔
سیکرٹری جنرل لیاقت بلوچ نے بھی چودہ مسافروں کے قتل کے واقعہ کی شدید مذمت کرتے ہوئے مقتولین کے خاندانوں سے ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیاہے ۔

 
 
 
 
     ^واپس اوپر جائیں



سوشل میڈیا لنکس