Jamaat-e-Islami Pakistan | English |

اکیلے اسد عمر نہیں ، عمران خان خود اقتصادی تباہی کے ذمہ دار ہیں ۔لیاقت بلوچ کا اسد عمر کے استعفیٰ پر ردعمل


 لاہور18اپریل 2019ء:سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ نے اسد عمر کے استعفیٰ پر اپنے ردعمل میں کہاہے کہ اسد عمر اکیلے نہیں ، اقتصادی تباہی کے ذمہ دار خود عمران خان ہیں ۔ ملک کو مہنگائی ، ذلت اور عوام کو پریشانی میں مبتلا کرنے کی اصل ذمہ داری وزیراعظم پر ہی ہے ۔ انہوںنے ہی یہ سیاسی اسلوب متعارف کیا کہ ٹیم لیڈر ہی ناکامی کا ذمہ دار ہوتاہے ، اصولی طور پر عمران خان کو اس ناکامی کی ذمہ داری قبول کر نی چاہیے ۔ اسد عمر گرتی ہوئی دیوار کی پہلی اینٹ ہے کسی وقت بھی حکومتی ناکارہ دیوار گر سکتی ہے ۔

 
 
 
 
     ^واپس اوپر جائیں



سوشل میڈیا لنکس