Jamaat-e-Islami Pakistan | English |

فرد کی بجائے منظم ٹیم اور جماعت ہی ملک وقوم کے مسائل کو حل کر سکتی ہے۔ذکراللہ مجاہد


 لاہور18 اپریل 2019ء: امیر جماعت اسلامی لاہور ذکر اللہ مجاہد نے کہا ہے کہ موجود ہ حالات میں پاکستانی قوم کی بجائے انسانوں کی بھیڑ کا منظر پیش کر رہے ہیں ۔ مہنگائی ،بے روزگاری ، اقرباپروری اور لا قانونیت نے معاشرے میں عدم توازن قائم کر رکھا ہے ۔ جس کی لاٹھی اسی کی بھینس کا قانون ملک میں رائج ہے ۔ قوم اجتماعی دانش اور ویژن کے نتیجے میں آگے بڑھتی ہے ۔ فرد کی بجائے منظم ٹیم اور جماعت ہی پاکستان کے مسائل کو حل کر سکتی ہے ۔ موجودہ حکمرانوں نے ہر میدان میں قوم کو مایوس کیا ہے ۔ ملکی ادارے زبوں حالی اور انحطاط کا شکار ہیں جبکہ حکمران اداروں کو مضبوط کرنے کی بجائے اپنی پسند اور نا پسند کو ترجیح دے رہے ہیں۔ میرٹ پر پالیسی سازی اور پھر ان کا تسلسل ہی ملک وقوم کو استحکام دے سکتا ہے ۔ ان خیالات کا اظہار گذشتہ روز انہوں نے دفتر جماعت اسلامی لاہور میں تنظیمی اجلاس میں عہدیداران سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی لاہور انجینئر اخلاق احمد ، نائب امراء جماعت اسلامی لاہورضیاء الدین انصاری ، اظہر بلال ،نائب سیکرٹریز جماعت اسلامی لاہور چوہدری محمود الاحد ، عبدالعزیز عابد ، عبدالحفیظ اعوان ، عمر شہباز ، امراء علاقہ جماعت اسلامی لاہور خالد احمد بٹ، حاجی ریاض الحسن ، ڈاکٹر محمود ، ملک محمد شفیق ، چوہدری محمد شوکت ، صدر جے آئی یوتھ لاہو رصہیب شریف ودیگر عہدیداران نے شرکت کی ۔ ذکر اللہ مجاہد نے مزید کہا کہ پاکستان کا نظریہ ہی ملکی کی ترقی اور استحکام کا ضامن ہے ۔پارٹی یا چہروں کی تبدیلی کی بجائے نظام اور سمت کی تبدیلی ملک وقوم کے مسائل کاحل ہے۔ جماعت اسلامی ، اسلامی پاکستان خوشحال پاکستان کی جدوجہد کر رہی ہے ہم قوم سے اپیل کرتے
ہیں کہ جماعت اسلامی کا ساتھ دیں اور ملک کو اسلامی فلاحی ریاست میں اپنا کردار ادا کریں ۔

 
 
 
 
     ^واپس اوپر جائیں



سوشل میڈیا لنکس