Jamaat-e-Islami Pakistan | English |

حکومت بارشوں سے متاثرہ علاقوں کوآفت زدہ قرار دیکر کاشتکاروں کی مالی امداد کرے۔چوہدری نثاراحمد


 لاہور17 اپریل 2019ء: گزشتہ روز جنوبی پنجاب کے متا ثرہ کسانوں کے ایک وفد نے جام حضور بخش کی قیادت میں کسان بورڈ کے صدر چوہدری نثار احمد سے ان کے دفتر میں ملاقات کرکے نے حالیہ بارشوں،ژالہ باری اور طوفان سے تباہ شدہ کسانوں کے مسائل بتائے ۔متاثرہ کسانوں کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے چوہدری نثار نے کہا کہ کھاد،بجلی،تیل ،اور گیس کی مہنگائی سے قریب المرگ زرعی معیشت کو بارشوںژالہ باری اور طوفانی آندھی نے ڈبو کرتباہ و برباد کر دیا ہے ۔پنجاب، بلوچستان اور دیگر صوبوں میں لاکھوں ایکڑ پر کھڑی اربوں روپے کی فصلات تباہ ہو گئی ہیںاور گندم اور چنے کی فصل کو شدید نقصان پہنچا ہے۔ حالیہ بے پناہ بارشوں اور سیلاب سے لاکھوں ایکڑ پر کھڑی فصلیں تباہ ہو گئی ہیں۔ تیز ہواﺅں ،بارش اور ژالہ باری سے گندم کی فصل گر جانے سے پیداوار 33فی صد کم ہوگی ۔سبزیات تباہ ہوگئی ہیں۔کسانوں کے پاس قرضے ادا کرنے اور آئندہ فصلات خصوصن چاول اور گنے کی کاشت کیلیے پیسے تک نہیں ۔گندم اور چنے کی پیداوار شدید متا ثر ہو گئی ہے جس سے قحط سالی کا خطرہ ہے۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ بارشوں اور سیلاب سے متاثرہ علاقوں کو آفت زدہ قرار دیکرقرضے معاف کیے جائیں اور کسانوں کی مالی امداد کی جائے تاکہ کسان آئندہ کی فصلیں کاشت کر سکیں ،۔انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ فوری طور پر بارشوں سے متا ثرہ کسانوں کی فوری امداد کریں۔

 
 
 
 
     ^واپس اوپر جائیں



سوشل میڈیا لنکس