Jamaat-e-Islami Pakistan | English |

اہم خبریں

    Error writing file '/tmp/MYSOIj6O' (Errcode: 28 "No space left on device")
  • No News

الحاد اور لا دینیت کے علمبردار پاکستان میں علمی جمود اور تنگ نظری اور انتہا پسندی کے ذمہ دار ہیں،پروفیسر ڈاکٹر اسحاق


 کراچی17 اپریل 2019ء: ڈپارٹمنٹ آف ایجوکیشن جماعت اسلامی سندھ کے ڈائریکٹر پروفیسر ڈاکٹر محمد اسحاق میمن نے کہا ہے کہ الحاد اور لا دینیت کے علمبردار پاکستان میں علمی جمود، تنگ نظری اور انتہا پسندی کے ذمہ دار ہیں، قباءآڈیٹوریم میں منعقدہ شعبہ تعلیم کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان میں سائنسی ،صنعتی ، علمی ترقی نہ ہو نے کا سبب انسانی حقوق و اقدار کی پامالی اور اخلاقی بہترین صفات سے پاکستان کے خواص اور عوام کی محرومی ہے۔اس کے ذمہ دار ہمارے ملک میں مادر پدر آزادی اور لا دینیت کے علمبردار ہیں۔اس وقت اسکا علاج یہی ہے کہ پاکستان کے پور ے نظام تعلیم کواسلام ونظریہ پاکستان کی اسلامی تعلیمات کی روشنی میں دور جدید کے تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کی کوشش ہے۔

 
 
 
 
     ^واپس اوپر جائیں



سوشل میڈیا لنکس