Jamaat-e-Islami Pakistan | English |

رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں سودی قوانین کے خاتمہ کا تاریخی فیصلہ کیاجائے ۔فریداحمدپراچہ


 لاہور 16اپریل 2019ء: نائب امیرجماعت اسلامی ڈاکٹر فریداحمد پراچہ نے وفاقی شرعی عدالت سے اپیل کی ہے کہ سود کے خلاف پٹیشنز کی سماعت روزانہ کی بنیاد پر کی جائے تاکہ رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں سودی قوانین کے خاتمہ کا تاریخی فیصلہ آسکے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان بھی رمضان المبارک کی ستائیسویں شب کو وجود میں آیا تھا اور اس کی نظریاتی اساس سے تعلق رکھنے والے فیصلے بھی اگر رمضان میں آئیں گے تو اس سے پورے ملک میں اللہ کی رحمتوں اور برکتوں کے دروازے کھل جائیں گے۔آج وفاقی شرعی عدالت میں پروفیسر ابراہیم نے عدالت کے دائرہ سماعت پر دلائل دیتے ہوئے کہا کہ قوانین کے قرآن و سنت کے مطابق ہونے یا نہ ہونے کا فیصلہ صرف وفاقی شرعی عدالت ہی کرسکتی ہے۔دیگر وکلاءمیں غلام فرید سنوترا،عاطف وحید اورسیف اللہ گوندل ایڈووکیٹ شامل تھے۔

 
 
 
 
     ^واپس اوپر جائیں



سوشل میڈیا لنکس