Jamaat-e-Islami Pakistan | English |

اہم خبریں

اللہ نے جنت کی ضمانت مرد ہونے یا عورت ہونے پر نہیں بلکہ سچے مومن ہونے کی بنیاد پر دی ہے


 کراچی ؍13اپریل 2019ء:جماعت اسلامی حلقہ خواتین ضلع لاہور کی جانب سے 13 اپریل وحدت روڈ فٹ بال گراؤنڈ میں خواتین کانفرنس کا انعقاد کیا گیا ۔جس میں خواتن کی بڑی تعداد نے شر کت کی ۔ کانفرنس میں جماعت اسلامی خواتین کی نگراں فارن افیئرز و رکن اسلامی نظریاتی کونسل ڈاکٹر سمیحہ راحیل قاضی نے سورۃ النساء کی روشنی میں اپنی تذکیری گفتگو پیش کرتے ہوئے کہا کہ نیک عمل کرنے والا خواہ مرد ہو یا عورت اسلام نے دونوں کو حقوق برابری کی بنیاد پر دئیے ہیں۔ اللہ نے جنت کی ضمانت مرد ہونے یا عورت ہونے پر نہیں بلکہ سچے مومن ہونے کی بنیاد پر دی ہے مرد قوام ہے اور عورت کی ساری ذمہ داری مرد کے کاندھوں پر ہے یہی اللہ کا بتایا ہوا راستہ ہے ۔تذکیری گفتگو کے بعد ایک مذاکر ہ کروایا گیا جس کا عنوان ’’ ہم مائیں ،ہم بہنیں ،ہم بیٹیاں قوموں کی عزت ہم سے ہے‘‘ کاعنوان رکھا گیا۔ جس میں میزبانی کے فرائض زرافشاں فرحین ناظمہ جماعت اسلامی لاہور نے انجام دئیے مذاکرہ کے شرکاء کو خطاب کے لیئے مختلف عنوانات دئیے گئے تھے ۔ڈاکٹرنصرت طارق نے ’’میں مادر قوم و ملت ہوں‘‘ کے عنوان پر گفتگو کرتے ہوئے بحیثیت ماں خاتون کا مقام و مرتبہ اشرف و منزلت اور بحیثیت عورت ایک ماں کی ذمہ داریاں بتائیں۔ ایڈوکیٹ تابندہ کو ’’ میں دامان قباء عظمت ہوں‘‘ کا عنوان دیا گیا ۔جس میں انہوں نے اسلام میں عورت کو ملنے والے حقوق جن میں مہر ،وراثت اور خلع کا حق شامل ہیں ، پر تفصیلی گفتگو کی ۔لبنی ظہیر نے خواتین کے حقوق کے استحصال کے خاتمہ کے حوالے سے میڈیا کے کردار پر روشنی ڈالی۔ ڈاکٹر طاہرہ عبدالقدوس کا عنوان گفتگو’’ میں نگران نوع بشر ہوں‘‘ تھا جس پر بات کرتے ہوئے انہوں نے بہ حیثیت بیٹی، بہن خاتون کے لئے اسلامی نظام کی برکات ، سیرت صحابیات کے ذریعے بتائیں ، نوجوان خواتین کے کردار پر بات کی اور موجودہ دور میں نوجوان مسلم طالبہ کا کردار اور ذمہ داری بھی واضح کی۔ ربیعہ طارق پرامیر جماعت اسلامی وسطی پنجاب کے خطاب کا عنوان ’’میں تاریکی میں اُجالا ہوں‘‘ تھا۔ انہوں نے اپنی مفید و پر اثر گفتگو میں قوم کی ترقی و خوشحالی میں اجتماعی کردار پر بات کی، کچھ زندہ مثالیں پیش کیں اور خواتین کے مسائل کے حل کے لئے تجاویز پیش کیں۔سیکریٹری جماعت اسلامی پاکستان دردانہ صدیقی نے پروگرام کی صدارت کی اور جماعت اسلامی کا تعارف پیش کرنے کے ساتھ ساتھ خواتین کے لئے جماعت اسلامی کی طرف سے کی جانے والی تاریخی جدوجہد( ادبی، تعلیمی،رفاہی، پارلیمانی اور قانونی جدوجہد) کا اجمالی خاکہ پیش کیا ۔ مہمانان گرامی میں حمیرا طارق ڈپٹی سیکریٹری جماعت اسلامی خواتین ، ثمینہ سعید ڈپٹی سیکریٹری جماعت اسلامی، عافیہ سرور ڈائیریکٹر فلاح خاندان ، اور دیگر مؤثر طبقے کی ہزارہا خواتین نے پروگرام میں شرکت کر کے سرابا۔کانفرانس کے اختتام پر نگراں کانفرنس عائشہ اخلاق نے آنے والے مہمانان گرامی کا شکریہ ادا کیا کانفرنس میں حقوق خواتین کے بارے میں اعلامیہ بھی پیش کیا گیا۔

 
 
 
 
     ^واپس اوپر جائیں



سوشل میڈیا لنکس