Jamaat-e-Islami Pakistan | English |

اہم خبریں

جمعیت نے ہمیشہ کتاب اور قلم سے طلبہ کاتعلق مضبوط کیا ہے ۔ حافظ نعیم الرحمن


 کراچی11اپریل 2019ء:اسلامی جمعیت طلبہ کے تحت جامعہ اردو عبدالحق کیمپس میں دو روزہ کتب میلے کا انعقاد کیا گیا جس میں بڑی تعداد میں طلبہ و طالبات کے ساتھ اساتذہ کرام نے بھی شرکت کی ۔کتب میلے کا افتتاح امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن نے کیا۔ایس پی ڈسٹرکٹ سٹی، سینئر صحافی علاؤالدین خانزادہ بھی مہمانوں میں شامل تھے۔طلبہ سے خطاب کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ معاشرے میں کتاب سے لوگوں کا تعلق کمزور ہوتا چلا جارہا ہے ،جسے مضبوط کر نے کی ضرورت ہے ۔جمعیت نے ہمیشہ اور ہر دور میں کتاب اور قلم سے طلبہ کا تعلق کو مضبوط کر نے کی جدو جہد کی ہے اور اس طرح کی علم دوست سرگرمیوں کا انعقاد جمعیت ہی کا خاصہ ہے ۔کتب میلوں سے مطالعے کے رجحان کو فروغ ملتا ہے۔جمعیت نے نہ صرف طلبہ کی رہنمائی کی ہے بلکہ طلبہ مسائل کے حل میں بھی نمایاں کردار ادا کیا ہے ۔کتب میلے کے دوسرے روز امیر جماعت اسلامی سندھ محمد حسین محنتی، ناظم اسلامی جمعیت طلبہ کراچی اور دیگر شعبہ ہائے زندگی سے وابستہ شخصیات نے بھی شرکت کی۔کتب میلے کے اختتام پر ناظم جامعہ ثاقب نیئر نے جامعہ کی انتظامیہ اور طلبہ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اس طرح کی علم دوست سرگرمیاں جمعیت کا حسن ہیں۔انہوں نے تمام ذمہ داران جمعیت کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے آئندہ بھی اس طرح کی علم دوست سرگرمیوں کے انعقاد کا عزم ظاہر کیا۔

 
 
 
 
     ^واپس اوپر جائیں



سوشل میڈیا لنکس