Jamaat-e-Islami Pakistan | English |

اہم خبریں

اپوزیشن جماعتوں کی حکومت مخالف تحریک کے لیے خود حکومت موقع فراہم کر رہی ہے ۔لیاقت بلوچ


 لاہور11اپریل 2019ء:سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ نے کہاہے کہ اپوزیشن جماعتوں کی حکومت مخالف تحریک کے لیے خود حکومت موقع فراہم کر رہی ہے ۔ جماعت اسلامی اپوزیشن میں ہے لیکن اس کا ہرگز مطلب یہ نہیں کہ کرپٹ افراد اور چند خاندانوں کو تحفظ ملے ۔ جماعت اسلامی کرپشن کے خلاف تحریک میں عوام کو متحد و منظم کرے گی ۔ نیب پانامہ لیکس کے 436 کرداروں کو بھول گئی ہے ۔ پی ٹی آئی حکومت کی مختصر مدت طرز حکمرانی میں کارکردگی سب کے سامنے آ گئی ہے جو بڑی تیزی سے ناکامی کی طرف بڑھ رہی ہے ۔ اسٹیبلشمنٹ نے سیاست کو مفادات کے حجروں میں بند کردیا ہے ۔جاگیرداروں ، سرمایہ داروں ، سیاسی دھڑوں کو اپنی ہاتھ کی چھڑی اور جیب کی گھڑی بنا کر پورے نظام کو اپنے قبضے میں کر رکھاہے ۔ وزارت عظمیٰ کی کرسی سے نوازشریف اور عمران خان جب بھی طے شدہ پالیسی تقریر سے ہٹ کر بات کرتے ہیں وہی ان کی پارٹی اور حکومت کے لیے تباہی کا باعت بنتی ہے ۔ پاکستان مشکل ترین حالات میں گھرا ہواہے۔ ان خیالات کااظہار انہوںنے منصورہ میں مرکزی تربیت گاہ کے شرکاءسے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ تربیت گاہ سے نائب امرا حافظ محمد ادریس اور ڈاکٹر فرید احمد پراچہ نے بھی خطاب کیا ۔
لیاقت بلوچ نے کہاکہ عمران خان اس بات کا ادراک رکھتے کہ ہماری ملکی معیشت ورلڈ بنک اور آئی ایم ایف کے سہارے نہیں چل سکتی اور وہ ترکی کے طیب اردوان ، ملائیشیا کے مہاتیر محمد کا فارمولا اپناتے ہوئے اقدامات کرتے جنہوںنے عوام ، اداروں ، سرمایہ داروں ، صنعت کاروں ، اوورسیز پر اعتماد کیا اور اپنے ملکوں کو ترقی کی راہ پر گامزن کردیا مگر پی ٹی آئی حکومت نے ایسا ہر گز نہیں کیا ۔ آج ملک میں سرمایہ داروں کا سرمایہ ڈوب رہا ہے سٹاک ایکسچینج بیٹھ گئی ہے ۔ لوئی ہوئی قومی دولت کے چار سو ارب ڈالر جو بیرون ملک موجود ہیں ایک پائی واپس نہیں لائی جاسکی بلکہ قوم پر 140 ارب کے مزید قرضے لاددیے گئے ہیں ۔ انہوںنے کہاکہ ایک کروڑ نوکریاں دینے والوں نے پندرہ لاکھ نئے بے روزگار بنا دیے ہیں ۔ صحت کی سہولیات عوام سے چھین لی گئی ہیں۔ عوام پر مہنگائی کے کوڑے برسائے جارہے ہیں ۔ زراعت کو غیر منافع بخش بنادیا گیاہے ۔

 
 
 
 
     ^واپس اوپر جائیں



سوشل میڈیا لنکس