Jamaat-e-Islami Pakistan | English |

اہم خبریں

وزیراعظم اپنی ہر بات پر یوٹرن لے رہے ہیں،ایسے لوگ تبدیلی نہیں تباہی لاتے ہیں۔لیاقت بلوچ


 لاہور 8 اپریل 2019ء:سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ نے کہاہے کہ پی ٹی آئی حکومت اپنے تمام وعدے بھول چکی ہے اور خود وزیراعظم اپنی ہر بات پر یوٹرن لے رہے ہیں ۔ ایسے لوگ تبدیلی نہیں ، تباہی لے کر آتے ہیں ۔ تبدیلی صرف وہ لوگ لاتے ہیں جو اپنا عہد نبھانے کے لیے پوری استقامت سے ڈٹ جاتے ہیں اور پھر کسی دباﺅ میں نہیں آتے ۔ وزیراعظم کی باتوں پر اب عام آدمی بھی یقین کرنے کو تیار نہیں ۔ لوگوں نے پی ٹی آئی حکومت سے جو توقعات اور امیدیں لگا ئی تھیں،وہ خواب خیال بن کر رہ گئی ہیں ۔ان خیالات کا اظہار انہوںنے منصورہ میں 9 اپریل کو ہونے والی نو منتخب امیر جماعت سینیٹر سراج الحق کی حلف برداری تقریب کے حوالے سے انتظامی کمیٹیوں کے ناظمین کے اجلاس سے خطا ب کرتے ہوئے کیا۔
لیاقت بلوچ نے کہاکہ امیر جماعت کی تقریب حلف برداری ایک شاندار اور پر شکوہ تقریب ہوگی جس میں ملک کے معروف علمائے کرام ، مشائخ عظام ، سیاسی و دینی جماعتوں کے رہنما ، کسانوں ، مزدوروں اور طلبا تنظیموں کے مرکزی عہدیداروں ، سینئر صحافیوں اور صحافی تنظیموں کے رہنماﺅں سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی کی اہم شخصیات شرکت کریں ۔لیاقت بلوچ نے کہاکہ حلف برداری تقریب میں تین ہزار سے زائد مرد و خواتین کی شرکت متوقع ہے ۔ لیاقت بلوچ نے کہاکہ تقریب حلف برداری کے تمام انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں ۔ انہوںنے امید ظاہر کی کہ حلف برداری تقریب یادگار اور پروقار ہوگی ۔

 
 
 
 
     ^واپس اوپر جائیں



سوشل میڈیا لنکس