Jamaat-e-Islami Pakistan | English |

اہم خبریں

موجودہ دور حکومت بھی ظلم و جبر کے سابقہ ادوار کا تسلسل ہے ۔سینیٹر سراج الحق


 لاہور7 اپریل 2019ء:امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے کہاہے کہ ہم لاتوں اور مکوں سے حکومت گرانے پر یقین نہیں رکھتے بلکہ مسائل پر قابو پانے کے لیے قومی یکجہتی اور اتحاد کے قائل ہیں ۔ عوام نے سیاسی جماعتوں کو بار بار آزمالیا ہے اب جماعت اسلامی کے علاوہ قوم کے پاس دوسرا کوئی آپشن نہیں ۔ پاکستان کو حقیقی معنوں میں اسلامی و خوشحال پاکستان بنانے کے لیے ملک میں نظام مصطفی کا نفاذ ضروری ہے ۔ موجودہ دور حکومت بھی ظلم و جبر کے سابقہ ادوار کا تسلسل ہے ۔ کچھ نئے وزراءبڑے بڑے دعوﺅں کے ساتھ کرسیوں پر بیٹھے ہیں مگر مہنگائی ، بے روزگاری اور عام آدمی کا استحصال اسی طرح جاری ہے ۔ حکومت ابھی تک ایک وعدہ بھی پورا نہیں کر سکی ۔ افسوسناک امر یہ ہے کہ حکومت کا کوئی وژن نہیں اور حکومت اپنے پہلے سو دنوں میں ہی ایکسپوز ہوگئی تھی ۔ وزیر خزانہ روزانہ عوام کو مزید رونے اور چیخیں مارنے کے لیے تیار رہنے کا حکم دیتے ہیں ۔ ان کے ان بے سرو پا بیانات نے بھی پاکستانی عوام کو پریشان کر رکھاہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوںنے سعودی عرب کے چار ہفتے کے دورہ کے بعد وطن واپسی پر علامہ اقبال ایئر پورٹ پر میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ اس موقع پرامیرجماعت اسلامی وسطی پنجاب امیر العظیم ، ڈائریکٹر امور خارجہ جماعت اسلامی عبدالغفار عزیز ، امیر جماعت اسلامی لاہور ذکر اللہ مجاہد ، مرکزی سیکرٹری اطلاعات قیصر شریف اور جے آئی یوتھ پنجاب کے صدر نوید ملک بھی موجود تھے ۔ قبل ازیں لاہور پہنچنے پر جے آئی یوتھ کے سینکڑوں کارکنوں نے سینیٹر سراج الحق کا شاندار استقبال کیا ۔ ان پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں اور ایک بڑے قافلے کی صورت میں انہیں منصورہ مرکز پہنچایا گیا ۔
سینیٹر سراج الحق نے کہاکہ ہمارا ایمان ہے کہ ملک میں افراد سے نہیں ، نظام بدلنے سے تبدیلی آئے گی ۔ اگر آج ملک میں اسلامی نظام نافذ کر دیا جائے تو تمام پریشانیوں کا خاتمہ ہوسکتاہے ۔ انہوںنے کہاکہ عوام نے تمام جماعتوں کو ایک بار نہیں ، بار بار آزما کر دیکھ لیاہے لیکن حالات میں بہتری کے بجائے روز بروز خرابی اور مسائل میں مسلسل اضافہ ہورہاہے ۔ اب عوام کے پاس ایک ہی آپشن ہے کہ ملک میں نظام مصطفی ﷺ کے نفاذ کے لیے اٹھ کھڑے ہوں ۔ انہوںنے کہاکہ میں نے بیت اللہ اور روضہ رسول ﷺ میں کھڑے ہو کر اللہ اور اس کے رسول سے عہد کیاہے کہ زندگی کے آخری لمحہ تک ملک میں اسلامی انقلاب کی جدوجہد جاری رکھیں گے اور قائد اعظم کے پاکستان کو اسلامی و خوشحال پاکستان بنا کر دم لیں گے ۔
ایک سوال کے جواب میں سینیٹر سراج الحق نے کہاکہ بھارت نے اگر کوئی حرکت کی توایسا جواب دیں گے کہ آئندہ وہ پاکستان کی طرف آنکھ اٹھا کر دیکھنے کی جرا ¿ت بھی نہیں کرے گا ۔ انہوںنے کہاکہ بھارت سے ڈرنے کی کوئی ضرورت نہیں ہے پوری پاکستانی قوم اپنی افواج کے ساتھ ہے بھارت اپنے مذموم ارادوں میں پہلے کامیاب ہوا نہ آئندہ ہوگا ۔

 
 
 
 
     ^واپس اوپر جائیں



سوشل میڈیا لنکس