Jamaat-e-Islami Pakistan | English |

اہم خبریں

موجودحکومت بلندوبالا دعوووں کے باوجود کسانوں کو ریلیف دینے میں سنجیدہ نظر نہیں آرہی ۔چوہدری شوکت چدھڑ


 لاہور 6 اپریل 2019ء:کسان بورڈ پاکستان کے سیکرٹری جنرل چوہدری شوکت چدھڑ نے کسان وفود سے گفتگو کرتے کہا کہ کاشتکاروں کی مشکلات کا ازالہ کون کرے گا؟کسانوں کے مسائل حل نہ ہوئے تو احتجاج کی کال دی جائے گی''''انہوں نے کہا موجودحکومت بلندوبالا دعوووں کے باوجود زراعت سے وابستہ افراد اور کسان طبقہ کو ریلیف دینے میں سنجیدہ نظر نہیں آرہی ۔زرعی ان پٹس میں ہونے والے ہوشربا اضافے نے کاشتکار طبقہ کو بری طرح متاثر کیا ھے حکومت وقت جسکی بنیادی ذمہ داری ہے کسانوں کے مفادات کا تحفظ کرے وہ اپنی اس ذمہ داری میں مکمل طور پر ناکام نظر آتی ہے کسان بورڈ پاکستان نے ومرکزی اورصوبائی حکومتوں سے مطالبہ کرتاہے کہ خدارا ہوش کے ناخن لیں
کاشتکاروں پر ہونے والے مظالم کوفوری بند کیا جائے زرعی مداخل کھاد،بیج زرعی ادویات کی قیمتوں میں ہوشربا اضافے کو کنٹرول کرنے کےلے انتظامی مشینری کو جنگی بنیادوں پر حرکت میں لایا جاے بصورت دیگر ملک بھر میں احتجاجی مظاہروں کی کال دی جاے گی اور تمام ضلعی ہیڈ کوارٹر میں دھرنے دیے جائیں گے اور حالات کی تمام تر ذمداری گونگے بہرے اور بصیرت سے محروم حکمرانوں کے سر ھو گی

 
 
 
 
     ^واپس اوپر جائیں



سوشل میڈیا لنکس