Jamaat-e-Islami Pakistan | English |

اہم خبریں

عازمین حج کا محض فنگر پرنٹس کے لیے کوئٹہ پہنچنا انتہائی مشکل بلکہ ناممکن ہے ۔ ڈاکٹر فرید احمد پراچہ


 لاہور6 اپریل2019 ء:نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان ڈاکٹر فرید احمد پراچہ نے اپنے ایک بیان میں کہاہے کہ اعتماد کے ذریعے عازمین حج کے بائیومیٹرک کا سلسلہ یقیناً سعودی انتظامات کے ایک اہم تقاضے کی تکمیل ہے لیکن رقبے کے لحاظ سے ملک کے لیے سب سے بڑے صوبے بلوچستان میں صرف کوئٹہ کے مقام پر سنٹر کا قیام انتہائی قابل توجہ ہے ۔ دور دراز مقام سے عازمین حج کا محض فنگر پرنٹس کے لیے ہزاروں روپے خرچ کر کے کوئٹہ پہنچنا انتہائی مشکل بلکہ ناممکن ہے ۔ ڈاکٹر فرید احمد پراچہ نے مطالبہ کیاہے کہ ہر ڈویژنل مقام پر یہ سنٹر قائم کیے جائیں اور اگر مستقل سنٹرز کا قیام ممکن نہ ہوتو موبائل یونٹس کا انتظام کیا جاسکتاہے ۔ انہوںنے وزارت مذہبی امور سے مطالبہ کیا کہ وہ فوری طور پر موبائل یونٹس کے قیام کا انتظام کرے ۔

 
 
 
 
     ^واپس اوپر جائیں



سوشل میڈیا لنکس