Jamaat-e-Islami Pakistan | English |

اہم خبریں

سینیٹر سراج الحق 9 اپریل کو منصورہ میں ایک پر وقار تقریب میں 2019 ءتا 20124 ء، امیر جماعت کے منصب کا حلف اٹھائیں گے


 لاہور6 اپریل2019 ء:سیکرٹری اطلاعات جماعت اسلامی پاکستان قیصر شریف نے منصورہ میں برادر تنظیموں کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہاہے کہ امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق 9 اپریل کو منصورہ میں ایک پر وقار تقریب میں 2019 ءتا 20124 ء، امیر جماعت کے منصب کا حلف اٹھائیں گے ۔ تقریب حلف برداری میں دینی و سیاسی جماعتوں کے رہنما ، علمائے کرام و مشائخ عظام ، سینئر صحافی ، کالم و مضمون نگار ، مزدروں ، کسانوں ، وکلا اور طلبہ تنظیموں کے عہدیداروں سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی معروف شخصیات شرکت کریں گی ۔ تقریب سے امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق ، سیکرٹری جنرل لیاقت بلوچ خطاب کریں گے ۔ حلف برداری کی تقریب کے تمام انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں ۔ تقریب حلف برداری ایک یاد گار اور شاندار تقریب ہوگی ۔

 
 
 
 
     ^واپس اوپر جائیں



سوشل میڈیا لنکس