Jamaat-e-Islami Pakistan | English |

اہم خبریں

مضرصحت دودھ اور دیگرجعلی اشیاءکی فروخت سے غریب عوام کی زندگیاں داﺅپرلگی ہیں۔میاں عبدالستار بیگا،چوہدری نویداسلم


فیصل آباد 5 اپریل 2019ء:جماعت اسلامی حلقہ پی پی114کے امیرمیاں عبدالستاربیگا،جنرل سیکرٹری چوہدری نوید اسلم ،حاجی محمدحنیف،ملک محمدجاوید،چاندزیب خاں، ڈاکٹرمحمد طاہراوردیگرنے کہا ہے کہ فیصل آبادشہرسمیت مضافاتی علاقوں میں کیمیکل ملادودھ،جعلی چائے اوردیگراشیاءکی فروخت سرعام جاری ہے جبکہ ضلعی انتظامیہ خاموش ہے رہنماﺅں نے کہاکہ مضرصحت دودھ اور دیگرجعلی اشیاءکی فروخت سے غریب عوام کی زندگیاں داﺅپرلگی ہیں جبکہ انتظامیہ اور دیگرحکام کی خاموشی سمجھ سے بالاتر ہے ،رہنماﺅں نے کہاکہ غیر معیاری کھانے پینے کی اشیاءسٹالز، ہوٹلوں، اور ریڑھیوں پر سرعام فروخت کی جارہی ہیں اور برتن تک صاف پانی سے دھونے کی زحمت گوارہ نہیں کی جاتی،کھانے پینے کی اشیائ، مشروبات اور تازہ پھلوں کے جوس کی آڑ میں شہریوں اور مسافروں میں بیماریاں بانٹی جارہی ہیں محکمہ صحت نے بھی غیر معیاری اشیاءخوردونوش کی فروخت پرخاموشی اختیار کی ہوئی ہے۔ جبکہ گندے برتنوں میں کھاناکھانے اور جوسز پینے سے شہری اور مسافر مختلف بیماریوں میں مبتلا ہورہے ہیں۔جماعت اسلامی کے رہنماﺅں نے صوبائی حکومت سے مطالبہ کیاکہ وہ جعلی اشیاءکاکاروبارکرنے والوں کے خلاف فی الفور سخت کارروائی کریں اور انتظامیہ کو ہدایات دیں کہ موت کے سوداگروں کے خلاف سخت کارروائی کرکے اس گھناﺅنے کاروبارمیں ملوث افرادکوقرارواقعی سزادی جائے۔

 
 
 
 
     ^واپس اوپر جائیں



سوشل میڈیا لنکس