Jamaat-e-Islami Pakistan | English |

اہم خبریں

مہنگائی اور بے روز گاری غریب اور متوسط طبقہ کیلئے جان لیوابنتی جارہی ہے ۔لیاقت بلوچ


لاہور 5اپریل 2019: قائم مقام امیر جماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ نے منصورہ میں تنظمی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ مہنگائی اور بے روز گاری غریب اور متوسط طبقہ کیلئے جان لیوابنتی جارہی ہے ۔بجلی، گیس، تیل، پانی اور دیگر ضروریات زندگی حتیٰ کہ ادویات کی قیمتوں میں بے پناہ اضافہ نے عمران خان حکومت تمام دعوئوں کو بے نقاب اور نااہلی کوعیاںکردیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ جو حکومت عوام کو معاشی اور معاشرتی عدل و انصاف نہ دے سکے اسے اقتدار پر رہنے کا کوئی حق نہیں ۔
لیاقت بلوچ نے کہا کہ حکومت کی ناکام اقتصادی پالیسیوں کی وجہ سے کاروبار ٹھپ ہوچکا ہے ۔پیداواری لاگت میں ہوشربا اضافہ کی وجہ سے صنعت کا پہیہ جام ہوچکا ہے ،برآمد کنندگان کیلئے عالمی مارکیٹ کا مقابلہ کرنا ممکن نہیں رہا ،جس کی وجہ سے برآمدات سکڑتی جارہی ہیں ۔ڈالر مہنگا اور روپیہ کاغذ کا بے وقعت ٹکڑا بن چکا ہے ۔افراط زر بڑھتا اور اور مجموعی قوم پیداوار مسلسل گرتی چلی جارہی ہے ۔
لیاقت بلوچ نے کہا کہ جماعت اسلامی نے ملک بھر میں مہنگائی اور بے روز گاری کے خلا ف احتجاجی مظاہروں کا سلسلہ شروع کردیا ہے ۔ملک بھر میں غریب عوام ،کسانوں مزدوروں اور نوجوانوں کی آواز بن کر حکومت کے خلاف پر امن احتجاج جاری رکھیں گے ۔انہوں نے کہا کہ حکومت نے عوام کو جلد ریلیف دینے کی کوشش نہ کی تو عوام کے صبر کا پیمانہ لبریز ہو جائے گا ،عوامی غیض و غضب کا لاوہ پھوٹ پڑا تو حکمرانوں کو کوئی جائے پناہ نہیں ملے گی۔
 

 
 
 
 
     ^واپس اوپر جائیں



سوشل میڈیا لنکس