Jamaat-e-Islami Pakistan | English |

اہم خبریں

ہزاروں معصوم لوگوں کی قاتل ایم کیو ایم کو نفیس قرار دینے والے وزیر اعظم پر اللہ رحم فرمائے اور انہیں حق و باطل میں تمیز کرنے کا شعوردے۔حافظ محمد ادریس


لاہور 5اپریل 2019ء: نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ محمد ادریس نے جامع مسجد منصورہ میں جمعہ کے بڑے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکیم سعید اور صلاح الدین سمیت ہزاروں معصوم لوگوں کے قاتلوں کو نفیس قرار دینے والے وزیر اعظم پر اللہ رحم فرمائے اور انہیں حق و باطل میں تمیز کرنے کا شعوردے ۔وزیر اعظم نے ایم کیو ایم کو پسندیدہ قرار دیکر اپنی عزت میں کوئی اضافہ نہیں کیا۔بوری بند لاشوں کے ملنے کے واقعات کو ابھی زیادہ عرصہ نہیں گزرا۔ایم کیو ایم نے جماعت اسلامی ،اسلامی جمعیت طلباء اور دیگر دینی جماعتوں کے ہزاروں کارکنوں کا قتل عام کیا ،بلدیہ فیکٹری میں تین سو مزدوروں کے بوڑے ماں باپ ،معصوم بچے اور بیوائوں کو کون انصاف دے گا۔انہوں نے کہا کہ ابھی کل کی بات ہے جب وزیر اعظم کہتے تھے کہ جہاں ایم کیو ایم ہوگی وہاں پی ٹی آئی نہیں ہوگی۔ عمران خان کے ساتھ وہی لوگ بیٹھے ہیں جو پیپلز پارٹی ،مسلم لیگ اور مشرف کے ساتھی تھے ۔ان لوگوں سے کسی خیر یا تبدیلی کی توقع رکھنا خود فریبی کے سوا کچھ نہیں ،مہنگائی نے عام آدمی کی چیخیں نکال دی ہیں اور وزیر خزانہ کہتے ہیں کہ ابھی اور چیخیں نکلیں گی۔اللہ تعالیٰ پاکستان کو سونامی کی تباہی سے بچائے ۔ انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی عوام کوتنہا نہیں چھوڑے گی اور حکومتی مظالم کے خلاف ہر سطح پر آواز اٹھائے گی۔
حافظ محمد ادریس نے کہا کہ پاکستان کلمہ کی بنیاد پر قائم ہونے والی نظریاتی ریاست ہے جس میںاللہ تعالیٰ کی حاکمیت اعلیٰ کو تسلیم کیا گیا ہے اور قرآن و سنت کو سپریم لاء قراردیا گیا ہے لیکن ملکی اقتدار پر قابض حکمران اسلام و مسلمان دشمن قوتوں کی ہاں میں ہاں ملاکر ملک کے اسلامی تشخص کو تباہ کررہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ دستور پاکستان اسلامی ہونے کے باوجود اس وقت تک بے فائدہ ہے جب تک کہ اس پر کماحقہ عمل درآمد نہیں ہوتا اور اس پر عمل درآمد مغرب سے مرعوب کوئی سیکولر اور لبرل نہیں اسلام پر عمل کرنے والے ہی کرواسکتے ہیں ۔عوام جھوٹ اور فریب سے ووٹ لینے والوں کے چنگل سے نکل کر علماء اور دینی قیادت کا ساتھ دے ۔

 
 
 
 
     ^واپس اوپر جائیں



سوشل میڈیا لنکس