Jamaat-e-Islami Pakistan | English |

اہم خبریں

اسلام کی ہدایت کی روشنی میں نئی نسل کی تعمیر ہی ہمیں دنیا کی رہنمائی کے منصب پر فائز کرسکتی ہے۔اسد اللہ بھٹو


کراچی 04 اپریل2019 جماعت اسلامی سندھ کے شعبہ تعلیم کے تحت ” تعلیمی مسائل اور ان کا حل “ کے موضوع پر مذاکرہ امیر جماعت اسلامی سندھ اور سابق ایم این اے محمد حسین محنتی کی زیر صدارت منعقد ہوا،اس موقع پر مہمان خصوصی نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان و سابق ایم این اے اسد اللہ بھٹو نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ طلبہ کی تعمیر میں کتاب اور نصاب سے زیادہ استاد کا کردار اہمیت کا حامل ہے۔ اس مذاکرے سے صوبائی نائب امیر عبدالغفار عمر، سابق ڈائریکٹر اسلامی نظامت تعلیم پاکستان مصباح الہدیٰ صدیقی ، جماعت اسلامی سندھ کے شعبہ تعلیم کے صدر ڈاکٹر اسحق منصوری، آفاق کے ریجنل ڈائریکٹر ز جناب ضیاءالحسن قادری اور محمد پرویز ، نافع کراچی کے ڈپٹی ڈائریکٹر حنیف جدون، پرائیویت اسکولز ایسوسی ایشن سندھ کے صدر علیم قریشی، تنظیم اساتذہ کراچی کے صدر شفیق الرحمان عثمانی، جامعہ کراچی شعبہ معاشیات کے سابق سربراہ شفیق احمد اور دیگر ماہرین تعلیم پروفیسر مظہر، انتصار احمد غوری، سید افتخار احمد ، محمد یونس قادری، عبدالرزاق، ملک احمد تابش ، سعید احمد صدیقی، اقبال احمد یوسف نے بھی شرکت کی۔ اسد اللہ بھٹو نے اپنے خطاب میں کہا کہ معاشرہ میں بنیادی کشمکش دیانتدار اور شیطانی طاقتوں کے درمیان ہے جو نئی نسل کی تربیت اپنے نظریات کے مطابق کرنا چاہتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ بچے ہمارے پاس امانت ہیں ہمیں ان کا ذہن اور کردار بنانا ہوگا۔ پروفیشنل تربیت کے ساتھ اخلاق کی اعلیٰ تعمیر کرنی ہوگی انہیں دین کا سپاہی بنانا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ معاشرے کے اجتماعی مسائل کے حل میں اسلامی نظام ہی بنیادی کردار ادا کرسکتا ہے۔اسلام کی ہدایت کی روشنی میں نئی نسل کی تعمیر ہی ہمیں دنیا کی رہنمائی کے منصب پر فائز کرسکتی ہے۔ صدر مجلس جماعت اسلامی سندھ کے امیر و سابق ایم این اے محمد حسین محنتی نے مذاکرے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شعبہ تعلیم سے وابستہ ہر فرد کو ذہن سازی کی ضرورت ہے تاکہ وہ اللہ کے دین کے نفاذ کے سپاہی بن سکیں کیونکہ نبی کے مطابق علم رکھنے والے علم نہ رکھنے والے برابر نہیں ہو سکتے، جماعت اسلامی نے مختلف ادارے تشکیل دیئے ہیں تاکہ یہ مو ¿ثر طور پر لوگوں کو اللہ کے دین کی دعوت دیں۔ انہوں نے کہا کہ تعلیمی اداروں سے آنے والے نوجوان جماعت اسلامی میں ہر اول دستے کا کردار ادا کر رہے ہیں۔ شعبہ تعلیم سے وابستہ ہر فرد کو سوچنا ہوگا کہ بچوں کی بہترین ذہن سازی کس طرح کی جاسکتی ہے اس کے لئے اساتذہ کی تربیت کے پروگرام بنائے جائیں تاکہ طلبہ کا اپنے مقصد سے تعلق سامنے رہے اور وہ ہر مرحلہ پر یہ واضح رہے کہ ہم اللہ کے بندے ہیں اور ہمیں اللہ کے رنگ میں رنگ جانا چاہیے تاکہ اللہ کی رضا حاصل ہو سکے کیونکہ یہی ہماری عاقبت اور آخرت ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسلامی انقلاب بذریعہ تعلیم ہمارا ہدف ہے صوبائی امیر نے کہا کہ مغرب نے مسلمانوں سے علم لے کر آگے بڑھایا اور غالب ہو گئے۔ آج ہمیں سرفراز ہونے کےلئے علم کے میدان میں وآگے بڑھنا ہوگا اس کےلئے ہمیں طلبہ، اساتذہ اور والدین کو دین کی طرف لانا ہے ہمارے ادارے نظریات میں آگے ہونے کے ساتھ پروفیشنل اور مہارت میں بھی ممتاز ہونے چاہییںتاکہ اسلامی انقلاب کی منزل کا حصول قریب سے قریب ترہو سکے۔ جماعت اسلامی سندھ کے شعبہ تعلیم کے صدر پروفیسر ڈاکٹر اسحق منصوری نے اس سلسلے میں مختلف کمیٹیوں کی تشکیل کا اعلان کیا ۔ 

 
 
 
 
     ^واپس اوپر جائیں



سوشل میڈیا لنکس