Jamaat-e-Islami Pakistan | English |

اہم خبریں

چھوٹی اور گھریلو صنعتیں ملکی صنعت اور معاشی ترقی میں بنیادی کردار اور ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہیں ۔لیاقت بلوچ


لاہور 04 اپریل2019 ء:قائم مقام امیر جماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ نے شورٰی ہمدر د کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہاہے کہ چھوٹی اور گھریلو صنعتیں ملکی صنعت اور معاشی ترقی میں بنیادی کردار اور ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہیں ۔ دونوں صنعتوں کا قومی معیشت میں 80 فیصد تک حصہ ہوتاہے ۔ ستر فیصد ملازمین چھوٹی اور گھریلو صنعتوں سے وابستہ ہیں ۔ چین ، جاپان ، جرمنی ،سنگاپور ، نیوزی لینڈ ، آئس لینڈ اور دیگر ترقی یافتہ ممالک نے کاٹیج انڈسٹری کی سرپرستی کی ۔ ہنر مند افراد تیار کیے ۔ چین نے چھوٹی اور گھریلو صنعت کو سو فیصد توانائی فراہم کی اسی نظام سے چین نے دنیا بھر کی مارکیٹوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے ۔ چین نے 80 کروڑ انسانوں کو غربت سے نکالا اور تیرہ ملین انسانوں میں سالانہ غربت میں کمی لائی جارہی ہے ۔
لیاقت بلوچ نے کہاکہ حکومت ملکی سطح پر کاٹیج انڈسٹری کے لیے بلاسود قرضہ یقینی بنائے ۔ عوام کو بھکاری بنانے کی سکیم بند کی جائے ۔ نوجوانوں کی فنی مہارت کی تربیت کا انتظام کیا جائے ۔ گھریلو اور چھوٹی صنعت کو بجلی بلاتعطل فراہم کی جائے ۔ خام مال کی فراہمی کے لیے ریل کی مال برداری کا نظام بہتر کیا جائے ۔ کم از کم 380 مال گاڑیاں چلیں ، بہتر اقدامات سے سالانہ ایک ہزار ارب سرکاری خزانہ میں آئیں گے ۔ چھوٹی اور گھریلو صنعت کو بھتہ خوری ، سرکاری محکموں کی کرپشن سے نجات دلائی جائے ۔ وفاقی اور صوبائی حکومتیں قومی پالیسی بنائیں تاکہ غربت ، بے روزگاری کا خاتمہ ہو ۔
لیاقت بلوچ نے کہاکہ جماعت اسلامی جمعہ کو ملک بھر میں مہنگائی بے روزگاری کے خلاف پرامن احتجاجی مظاہرے کر ے گی ۔

 
 
 
 
     ^واپس اوپر جائیں



سوشل میڈیا لنکس