Jamaat-e-Islami Pakistan | English |

حکومت نے تیل کی قیمتیں بڑھا کر کسانوں اور عوام کے منہ سے آخری نوالہ بھی چھین لیا


 لاہور 2 / اپریل 2019کسان بورڈ پاکستان کے سیکرٹری جنرل چوہدری شوکت چدھڑ نے اپنے بیان میں ڈیزل اور بجلی کی قیمتوں میں حالیہ اضافے کو پاکستانی قوم پر (پی ٹی آئی) کے ڈرون حملے سے تعبیر کرتے کہاہے کہ تیل اور بجلی کی قیمتوں میں بے انتہا اضافے سے صنعت و زراعت کا بھٹہ بیٹھ جائے گا۔ ٹیوب ویل اور، زرعی مشینری بند ہوجائیں گے ۔ موجودہ حکومت نے عوام کوکسی قسم کاکوئی ریلیف نہیں دیا بلکہ بجلی، گیس، پٹرولیم سمیت اشیاء خوردونوش کی قیمتوں میں کمی کی بجائے مسلسل اضافہ کرکے عوام کوزندہ درگور کر دیا گیاہے یہ پاکستان کے عوام کے ساتھ ظلم کی بدترین مثال ہے۔ انہوں نے کہاعوام پہلے ہی بجلی کی لوڈشیڈنگ،اووربلنگ ، بجلی اور گیس کی قیمتوں میں بے پناہ اضافے سے سخت پریشان ہیں حکومت نے تیل اوربجلی کی قیمت میں اضافہ کر کے انہیں غربت کے اتھاہ اندھیروں میں دھکیل دیا ہے۔ ملک میں غربت، بے روزگاری کی وجہ سے آئے روز خودکشیاں ہورہی ہیں اب بجلی اورڈیزل کے تیل کی قیمتوں میں ہوشربااضافہ سے کسانوں کے مسائل میں بہت اضافہ ہو گا اورملک کی زراعت اور صنعت تباہ ہو جائیگی۔ صرف سات مہینوں میں موجودہ حکومت نے گزشتہ ساٹھ سال کے مہنگائی کے ریکارڈ توڑ دیے ہیں۔ اس وقت ملک کے ستر فی صد کسان، تاجر اور تنخواہ دار طبقہ مہنگائی اور ناکام حکومتی پالیسیوں سے سخت نالاں ہیں مگر حکومت معاشرے کے پسے ہوئے افراد اور مظلوم کسانوں کی غیرت کو للکار کر سڑکوں پر آنے کے لیے مجبور کر رہی ہے۔ حکومت فوری طور پر حالیہ اضافے کو واپس لے۔

 
 
 
 
     ^واپس اوپر جائیں



سوشل میڈیا لنکس