Jamaat-e-Islami Pakistan | English |

اہم خبریں

شہریوں کو رات کی تاریکی میں اُٹھا لینا نہایت افسوسناک عمل ہے ۔ صحافی کی گمشدگی پر حافظ نعیم الرحمن کا اظہارِ تشویش


کراچی ؍یکم اپریل 2019ء:امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن اور سیکریٹری اطلاعات زاہد عسکری نے مقامی اخبار کے رپورٹر مطلوب حسین کے لاپتہ ہونے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں عدالتیں اور انصاف کا نظام ہو تے ہوئے بھی شہریوں کو رات کی تاریکی میں اُٹھا لینا نہایت افسوسناک عمل ہے ۔ اگر کوئی فرد کسی جرم میں ملوث ہے تو قانونی تقاضے پورے کرتے ہوئے عدالت میں پیش کیا جائے ۔ حافظ نعیم الرحمن نے مزید کہا کہ بغیر کسی ثبوت اور شواہد پیش کیے کسی فرد کو اس طرح لاپتہ کر دینے سے عوام میں مزید بے چینی پیدا ہوسکتی ہے اس لیے ضروری ہے کہ اس سلسلے کی فوراً روک تھام کی جائے اور مطلوب حسین سمیت تمام لاپتہ شہریوں کے حوالے سے قانونی تقاضے پورے کرتے ہوئے عدالتوں میں پیش کیا جائے ۔#

 
 
 
 
     ^واپس اوپر جائیں



سوشل میڈیا لنکس