Jamaat-e-Islami Pakistan | English |

نیا پاکستان والوں نے تبدیلی کے نام پرنوجوانوں کے خوابوں کا خون کیا


فیصل آبادیکم اپریل 2019ء:جے آئی یوتھ ایگزیکٹو کونسل کا اجلاس ضلعی صدر چوہدری عمرفاروق گجرکی زیرصدارت المرکزالاسلامی چنیوٹ بازارمیں ہوا۔اجلاس میں صوبہ پنجاب کے سینئرنائب صدر راناعدنا ن خاں نے خصوصی شرکت کی۔اس موقع پر ایگزیکٹوکونسل کے راشدمحمود، فاروق احمدباجوہ،سلیم انصاری اوردیگرممبران کی کثیرتعدادموجودتھی،اجلاس میں اپریل کے پہلے ہفتہ میں آئندہ سیشن 2019-20کے لئے منتخب ہونے والے عہدیداران کی تقریب حلف برادری اورجماعت اسلامی کے مرکزی پروگرامات میں بھرپورشرکت کے لئے لائحہ عمل مرتب کیاگیا۔اس موقع رہنماؤں نے کہا کہ نیا پاکستان والوں نے تبدیلی کے نام پرنوجوانوں کے خوابوں کا خون کیا،ہرآنے والی حکومت نے یوتھ کے مسائل حل کرنے کے بجائے ان کااستحصال کیا،جماعت اسلامی نے نوجوانوں کو معاشرے میں ان کا مقام دلانے کیلیے اہم کرداراداکیا ہے یہی وجہ ہے کہ سینیٹرسراج الحق کی قیادت میں آج جے آئی یوتھ کے نوجوان ظلم کے خلاف مظلوم کے پشتیبان اوردفاع پاکستان کے لیے پرعزم ہیں۔انہوں نے کہاکہ پاکستانی حکمرانوں نے پٹرولیم مصنوعات میں ہوشربااضافہ کرکے سابق حکمرانوں کے تمام ریکارڈتوڑدیئے ہیں،مہنگائی بے روزگاری نے نوجوان نسل کوبربادی کے دھانے پرلاکھڑاکیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ بھارتی دباؤپرمذہبی جماعتوں پرپابندی اورگرفتاریوں سے ثابت کردیا کہ وہ دباؤ کے سامنے کھڑے ہونے کی صلاحیت نہیں رکھتے، پوری پاکستانی قوم اور سیاسی ومذہبی جماعتیں پاک فوج کی پشت پرکھڑی ہیں، بہت بہترپوزیشن ہونے کے باوجود حکمران کمزوی کا مظاہرہ کرکے غیور اور بہادرپاکستانی عوام کو مایوس کررہے ہیں ہیں۔پاکستان کی سالمیت پر آنچ آئی تو جماعت اسلامی کا ہر جوان فرنٹ لائن پر لڑے گا۔

 
 
 
 
     ^واپس اوپر جائیں



سوشل میڈیا لنکس