Jamaat-e-Islami Pakistan | English |

قرآن و سنت کا نظام ہی ملک و قوم کو درپیش مسائل کا حقیقی اور واحد حل ہے۔ذکراللہ مجاہد


لاہور 31 مارچ2019ء:امیر جماعت اسلامی لاہور ذکر اللہ مجاہد نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی ملک میں بابرکت اسلامی انقلاب کے لیے جدوجہد کررہی ہے۔ گزشتہ ستر سالوں سے کرپٹ چور لٹیروں اور مفاد پرستی کی سیاست کرنے والوں نے ملک کو یرغمال بنا رکھا ہے۔جماعت اسلامی کے پاس پاکستانی قوم کو دینے کے لیے سب سے اچھی، باکردار،پڑھی لکھی، ایماندار،دیانتدار قیادت موجود ہے جو ملکی مسائل کا بہترین حل جانتی ہے۔جماعت اسلامی پاکستان کی واحد دینی و جمہوری جماعت ہے جس پر کسی خاندان ، وڈیرے یا مال دولت والے افراد کا قبضہ نہیں بلکہ اس ملک کی حقیقی جمہوری پارٹی ہونے کا اعزاز بھی حاصل ہے ۔ ان خیالا ت کا اظہار گذشتہ روز انہوں نے زون 156 گلشن اقبال پارک میں رابطہ عوام مہم کے حوالے سے دعوتی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر امیر پی پی شاہد ملک ، امیر یوسی ندیم بھٹی ، جماعت اسلامی کے رہنما شمس اقبال ،حافظ اسحاق و دیگر قائدین سمیت بڑی تعداد میں مرد و خواتین نے شرکت کی ۔ ذکر اللہ مجاہد نے مزید کہاکہ پاکستان کے نظریہ اور جغرافیہ کے تحفظ کیلئے جماعت اسلامی نے ہمیشہ قربانیاں دی ہیں جن کی تازہ مثال بنگلہ دیشن میں پاکستان سے محبت اور وفا کی پاداش میں جماعت اسلامی کی قیادت کو پھانسی کے پھندوں سے لٹکا یا جا رہا ہے ۔مقبوضہ کشمیر میں مودی سرکار اور بھا رتی فوج نے جماعت اسلامی کے سینکڑوں قائدین اور کارکنان کو جیلوں میں ڈال کر جماعت اسلامی کی املاک پر قبضہ کر لیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی لاہور کے کارکنان ملک میں قرآن و سنت کے نظا م کے نفاذ اور حقیقی تبدیلی کیلئے جدوجہد کر رہے ہیں۔ قرآن و سنت کا نظام ہی ملک و قوم کو درپیش مسائل کا حقیقی اور واحد حل ہے ۔ امیر جماعت اسلامی لاہور ذکر اللہ مجاہد نے شرکاء پروگرام سے اپیل کی کہ جماعت اسلامی کی صاف ستھری دین دار ، کرپشن سے پاک اور محب وطن قیادت کا ساتھ دیں تاکہ ہمارے ملک کو اسلامی اور فلاحی ریاست بنایا جا سکے ۔جماعت اسلامی اقتدار میں آکر تمام محروم طبقات کو ریلیف فراہم کرے گی۔ جماعت اسلامی امن ومحبت اور اخوت کی بستی ہے جو کہ بندوں کو بندوں کی غلامی سے نکال کر بندوں کے اللہ کی
غلامی میں دے کر انہیں جنت کا مستحق ٹھرانا چاہتی ہے، جماعت دین و دنیا کی بھلائیوں کا حسین امتزاج ہے۔

 
 
 
 
     ^واپس اوپر جائیں



سوشل میڈیا لنکس