Jamaat-e-Islami Pakistan | English |

اہم خبریں

رابطہ عوام مہم کے ذریعے ہر دروازے تک دین کا پیغام لے کر جائیں گے، دردانہ صدیقی


لاہور ؍15مار چ ( ) جماعت اسلامی پاکستان حلقہ خواتین کی سیکریٹری جنرل دردانہ صدیقی کا کہنا ہے کہ جماعت اسلامی اقامتِ دین کی جدوجہد کا نام ہے، کوئی وقتی انتخابی گروہ نہیں، سرد و گرم ہر حالات میں دعوتِ دین اور رجوع الی اللہ کا فریضہ انجام دیں گے، ذمہ داران و کارکنان اپنی رفتار کو مزید تیز کرلیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جماعت اسلامی کے تحت جاری رابطہ عوام مہم کے ضمن میں جاری اپنے ایک بیان میں کیا۔ مہم رواں ماہ کے اختتام تک جاری رہے گی۔ اپنے بیان میں انہوں نے مزید کہا کہ بحیثیت مسلمان، زمین پر ہماری حیثیت نائب کی ہے، ہمارا مشن انبیا کا مشن ہے جس میں کوتاہی یا سستی ہمارے لیے باعثِ پکڑ ہوسکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے الیکشن سے قبل جو وعدے کیے تھے، وہ سب ہوا میں تحلیل ہوتے نظر آرہے ہیں، عوام کو سبز باغ دکھا کر ووٹ بٹورنا سیاسی جماعتوں کا وطیرہ رہا ہے، ملک میں حقیقی تبدیلی صرف جماعت اسلامی ہی لا سکتی ہے۔ دردانہ صدیقی نے جماعت کی کارکنان اور ذمہ داران کو تاکید کرتے ہوئے کہا کہ رابطہ عوام مہم کو مزید تیز تر اور نتیجہ خیز بنانے کی کوشش کریں، آپ کا اجر اللہ کے ہاں محفوظ ہے۔ یہ بات روز روشن کی طرح عیاں ہے کہ عوام کے تمام مسائل کا حل اسلامی پاکستان میں ہے

 
 
 
 
     ^واپس اوپر جائیں



سوشل میڈیا لنکس