Jamaat-e-Islami Pakistan | English |

اہم خبریں

نیا پاکستان والوں نے تبدیلی کے نام پرنوجوانوں کے خوابوں کا خون کیا۔چوہدری عمرفاروق


فیصل آباد12 مارچ 2019ء:جے آئی یوتھ کے ضلعی صدر چوہدری عمرفاروق گجرنے کہا ہے کہ نیا پاکستان والوں نے تبدیلی کے نام پرنوجوانوں کے خوابوں کا خون کیا،ہرآنے والی حکومت نے یوتھ کے مسائل حل کرنے کے بجائے ان کااستحصال کیا،جماعت اسلامی نے نوجوانوں کو معاشرے میں ان کا مقام دلانے کیلیے اہم کرداراداکیا ہے یہی وجہ ہے کہ سینیٹرسراج الحق کی قیادت میں آج جے آئی یوتھ کے نوجوان ظلم کے خلاف مظلوم کے پشتیبان اوردفاع پاکستان کے لیے پرعزم ہیں۔انہوںنے کہاکہ پاکستانی حکمرانوں نے بھارتی دباوپرمذہبی جماعتوں پرپابندی اورگرفتاریوں سے ثابت کردیا کہ وہ دباو کے سامنے کھڑے ہونے کی صلاحیت نہیں رکھتے، پوری پاکستانی قوم اور سیاسی ومذہبی جماعتیں پاک فوج کی پشت پرکھڑی ہیں، بہت بہترپوزیشن ہونے کے باوجود حکمران کمزوی کا مظاہرہ کرکے غیور اور بہادرپاکستانی عوام کو مایوس کررہے ہیں۔پاکستان کی سالمیت پر آنچ آئی تو جماعت اسلامی کا ہر جوان فرنٹ لائن پر لڑے گا۔

 
 
 
 
     ^واپس اوپر جائیں



سوشل میڈیا لنکس