Jamaat-e-Islami Pakistan | English |

امریکہ طالبان مذکرات خوش آئند اور خطہ میں قیام امن کے لئے اہم پیش رفت ہوگی۔ شبیر احمد خان


کراچی  12مارچ2019 جمعیت کے سابق ناظم اعلیٰ، سابق رکن قومی اسمبلی اور امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق کے افغان امور کے مشیر شبیر احمد خان نے کہا ہے کہ پاکستان امت کی امیدوں کی کرن ہے۔ نظریہ پاکستان سمیت ملک کی نظریاتی و جغرافیائی سرحدوں کی حفاظت پوری قوم کی اولین ذمہ داری ہے۔ امریکہ طالبان مذکرات خوش آئند اور خطہ میں قیام امن کےلئے اچھی پیش رفت ہو گی جس کےلئے دونوں فریقین کے درمیان اعتماد سازی ناگزیر ہے۔ مگر یہ بھی خیال رہے کہ افغانستان میں امن کی بجائے خطے میں جنگ کو انسپانسر کرنے والی قوتوں کی بھی کمی نہیں ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے قباءآڈیٹوریم میں جماعت اسلامی سندھ کی جانب سے اپنے اعزاز میں دئیے گئے عشائیہ سے خطاب کے دوران کیا۔ صوبائی امیر و سابق ایم این اے محمد حسین محنتی، قیم کاشف سعید شیخ و دیگر ذمہ داران بھی موجود تھے۔ شبیر احمد خان نے مزید کہا کہ ماضی کی اتحادی حکومت کے مقابلے میں پی ٹی آئی کی موجودہ کے پی کے میں حکومت اکثریت کے باوجود کمزور ثابت ہوئی ہے۔ حکومت کے اندرونی اختلافات کی وجہ سے عوام اپنے مسائل کے حل کےلئے سخت پریشان ہیں۔ 2018 الیکشن ردوبدل میں راستہ نہ روکا جاتا تو دینی جماعتیں خیبر پختونخواہ میں ایک بڑی پارلیمانی قوت کے طور پر ابھر کر سامنے آتیں۔ جماعت اسلامی کو اپنے مرکز دیر و بونیر سے بھی ہروایا گیا۔ انتخابات میں ہار یا جیت جماعت اسلامی کے آگے کوئی حیثیت نہیں رکھتی۔ جماعت اسلامی کرپشن فری اور اسلامی پاکستان کےلئے اپنی جدوجہد جاری رکھے گی ۔

 
 
 
 
     ^واپس اوپر جائیں



سوشل میڈیا لنکس