Jamaat-e-Islami Pakistan | English |

دینی جماعتوں کا فرض ہے کہ وہ غلبہ دین کیلئے اپنی جدوجہد کو تیزکریں اور نتیجہ خیز بنائیں ۔راشدنسیم


لاہور 12مارچ 2019 ء:نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان راشد نسیم نے مرکزی تربیت گاہ کے شرکاءسے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان میں اسلامی نظام کی طلب میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے ،مختلف عالمی اور ملکی سروے بتاتے ہیں کہ پاکستان کے نوے فیصد سے زائد عوام ملک میں اسلامی نظام چاہتے ہیں ،اب دینی جماعتوں کا فرض ہے کہ وہ غلبہ دین کیلئے اپنی جدوجہد کو تیزکریں اور نتیجہ خیز بنائیں ۔انہوں نے کہا کہ ملک میں کروڑوں نوجوان اسلام اور پاکستان کیلئے اپنا سب کچھ نچھاور کرنے کو تیار ہیں ،ان نوجوانوں کی درست طریقے سے راہنمائی کی جائے تو یہ بہت بڑی قوت ہیں ۔انہوں نے کہا کہ حکومت نے نوجوانوں کو روز گار دینے کا وعدہ کیا تھا مگر اپنے پہلے سات ماہ میں حکومت اپنے دیگر وعدوں کی طرح اس وعدے پر بھی عمل نہیں کرسکی جس سے نوجوانوں کے اندر مایوسی اور بددلی نے جنم لیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی کی رابطہ عوام مہم میں ملک بھر سے لاکھوں نوجوان حصہ لے رہے ہیں ۔ راشد نسیم نے کہا کہ عوام کے اندر اسلام کے طلب کو دیکھتے ہوئے وہ سیاسی جماعتیں بھی پاکستان کو مدینہ جیسی ریاست بنانے کا نعرہ لگانے پر مجبور ہوئی ہیں جو خود کو لبرل اور سیکولر کہتی ہیں ۔انہوں نے کہا کہ مستقبل اسلام کا ہے ۔پاکستان کو ایک اسلامی و فلاحی ریاست وہی جماعت بناسکتی ہے جو خود اسلام کے اصولوں پر عمل پیرا ہو۔

 
 
 
 
     ^واپس اوپر جائیں



سوشل میڈیا لنکس