Jamaat-e-Islami Pakistan | English |

اہم خبریں

پاکستان کو مستقل بنیادوں پر مسئلہ کشمیر ،بھارت سے تعلقات کاراور خطہ میں بقائے کار کے اصولوں پر مستقل پالیسی اور حکمت عملی بنانا ہوگی۔لیاقت بلوچ


لاہور12 مارچ 2019 ء:جماعت اسلامی اور ملی یکجہتی کونسل کے سیکرٹری جنرل لیاقت بلوچ نے منصورہ میں جاری مرکزی تربیت گاہ سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ بھارت سے ہمیشہ خطرہ موجود رہے گا ،پاکستان کو ہی مستقل بنیادوں پر مسئلہ کشمیر ،بھارت سے تعلقات کاراور خطہ میں بقائے کار کے اصولوں پر مستقل پالیسی اور حکمت عملی بنانا ہوگی،اندرون ملک سیاسی جمہوری قوتوں میں جو بھی اختلاف ہوں لیکن قومی سلامتی کے تحفظ اور پاکستان کے جغرافیائی اور نظریاتی دشمنوں کے مقابلہ میں سیاست اور ریاست کو یک جاں یک زباں رہنا ہوگا۔

لیاقت بلوچ نے کہاکہ نظریاتی ،اسلامی تہذیب ،اسلامی قوانین کے تحفظ کے لئے جماعت اسلامی تمام دینی جماعتوں کو متحد رکھنے کے لئے کلیدی کردار اداکرتی رہے گی،سیاسی اور انتخابی محاذ پر جماعت اسلامی کے کارکنان میں اپنی دعوت ،شناخت،کلمے والے پرچم اور ترازو نشان پر کامل یکسوئی ہے تحفظ پاکستان ،رابطہ عوام مہم میںکارکنان پرجوش ایمانی جذبوں کے ساتھ 50 لاکھ گھروں ،دکانوں ،ڈیروں ،درباروں ،تجارتی اور صنعتی اداروں میں دستک دیں گے اور تین کروڑ مرد وخواتین ،طلبہ نوجوان ،مزدوروں اور کسانوں تک جماعت اسلامی کے پیغام کو پہنچائیں گے ۔

لیاقت بلوچ نے کہاکہ افغانستان مسقبل کے منظر میں ایک بار پھر جوہری میدان ہے عالمی استعماری قوتوں ،ہندویہود کی سازشوں سے ہوشیار رہا جائے ،افغانستان،کشمیر اور فلسطین افغانیوں کشمیریوں اور فلسطینیوں کا ہے،وزیر اعظم عمران خان عالمی دباﺅ کے سامنے سرنڈر نہ کریں کشمیر کا سودا اور اسرائیل کو تسلیم کرناعوام کے لئے قابل قبول نہیں ہوگا ،ایک سوال کے جواب میں لیاقت بلوچ نے کہاکہ حکومت کاتکبر اور تہذیب کے دائروں سے ہٹنا غیر حکمتانہ عمل ہے جو اپوزیشن کو متحد کر رہاہے۔

 
 
 
 
     ^واپس اوپر جائیں



سوشل میڈیا لنکس