Jamaat-e-Islami Pakistan | English |

اہم خبریں

سود لعنت ہے اورواحد برائی ہے جس کے خلاف اللہ و رسولﷺ کی طرف سے اعلان جنگ ہے۔ڈاکٹرفریداحمدپراچہ


لاہور 11مارچ2019ء:نائب امیر جماعت اسلامی ڈاکٹر فرید احمد پراچہ نے کہا ہے کہ سودمعاشرے پر اللہ کی ناراضگی کی لعنت ہے۔واحد برائی ہے جس کے خلاف اللہ و رسولﷺ کی طرف سے اعلان جنگ ہے۔لیکن حکومت پاکستان اس جنگ کو جاری رکھنے اور اللہ کے غضب کو دعوت دینے پر بضد ہے۔وہ گزشتہ روز لاہور میں تحریک انسداد سود کے اجلاس سے خطاب کررہے تھے۔اجلاس کی صدارت پروفیسر عبدالرحمن مدنی نے کی اور مولانا زاہد الراشدی،حافظ زبیر احمد ظہیر اور دیگر علمائے کرام نے خطاب کیا۔اجلاس میں طے پایا کہ وفاقی شرعی عدالت میں سود کیسوں کی ہر سماعت کے موقع پر علمائے کرام عدالت میں موجود رہیں۔نیز علمائے کرام سے آنے والے جمعتہ المبارک کے خطبات میں سود کی تباہ کاریوں کو موضوع بنانے کی اپیل کی جائے گی۔نیز اسلام آباد میں ایک بڑے کنونشن کا اہتمام بھی کیا جائے گا۔ 

 
 
 
 
     ^واپس اوپر جائیں



سوشل میڈیا لنکس