Jamaat-e-Islami Pakistan | English |

اہم خبریں

پاکستان کا عقیدہ لاالہ الا اللہ اور قیادت محمد رسول اللہ ﷺہے۔لیاقت بلوچ


لاہور 11مارچ2019ء:جماعت اسلامی اور ملی یکجہتی کونسل کے سیکرٹری جنرل لیاقت بلوچ نے عقیدہ توحید اور دفاع پاکستان سیمنار سے خطاب کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کا عقیدہ لاالہ الا اللہ اور قیادت محمد رسول اللہ ﷺہے۔پاکستان کا دفاع پوری قوم پر دینی اور قومی فریضہ ہے۔پاکستان نے بھارت کے مقابلے میں قومی اتحاد،باہمی وحدت سے ،بری،فضائی ،بحری اور میڈیا کے محاز پر برتری ثابت کی۔بھارتی قیادت کے جنگی جنون نے خود بھارت کو ہی دنیا میں ذلت و رسوائی سے دوچار کیا ہے۔بھارت سے جنگی شرار ت کسی بھی وقت ہوسکتی ہے۔پوری قوم اپنا اتحاد برقرار رکھے اور ایمانی جذبہ سے بھارتی جنگی جنون کا مقابلہ کرے۔لیاقت بلوچ نے کہا کہ بھارت کی جنگی جنون کے ساتھ آبی جارحیت جاری ہے۔بھارتی پانی روک رہے ہیں پاکستانی حکام تردید کررہے ہیں۔حقیقت یہ ہے کہ پانی کی قلت بڑھتی جارہی ہے۔بھارت ناجائز ڈیم بنارہا ہے اور ہمارے حکمران خاموش ہیں۔

لیاقت بلوچ نے پاکستان کڈنی اینڈ لیور انسٹیٹیوٹ میں جگر کی پیوند کاری کے پہلے کامیاب آپریشن پر ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل سٹاف کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ بیرون ملک ڈاکٹرز نے سعید اختر کی قیادت میں حب الوطنی کی بنیاد پر عظیم منصوبہ قائم کیا ۔بدقسمتی سے بلاجواز آزمائش کا شکار کیا گیا۔اب جب سپریم کورٹ نے بھی واضح فیصلہ کردیا ہے تو پنجاب حکومت تاخیر ی اقدامات سے اہم ترین منصوبہ کو نقصان نہ پہنچائے۔

 
 
 
 
     ^واپس اوپر جائیں



سوشل میڈیا لنکس