Jamaat-e-Islami Pakistan | English |

اہم خبریں

سر زمین ہند کے چپہ چپہ پر اسلام کا پرچم لہرانے سےغزوہ ہند مکمل ہوگا۔حافظ امان اللہ


فیصل آباد11 مارچ2019ء:اسلامی جمعیت طلبہ کے ناظم حافظ امان اللہ،جنرل سیکرٹری سلمان سعیدنے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ غزوہ ہند کی احادیث میں بارڈر پار قیامت سے پہلے ایک اور پاکستان کی نوید موجود ہے۔جس امت کے پاس اپنے رسول کریم کی طرف سے غزوہ ہندجیسی خوشخبریاں موجود ہوں انہیں کوئی شکست نہیں دے سکتا۔غزوہ ہند حضرت علی المرتضیؓ کے عہد خلافت سے شروع ہوا جو کہ مختلف مراحل میں حضرت عیسی علیہ سلام کی آمد تک جاری رہے گا۔رسولِ اکرم نے روئے زمین کے آخری کناروں تک اپنی امت کے ملک کی نشاندہی فرمائی ہے۔احادیث غزوہ ہند اور انکی تشریح افواج پاکستان کے نصاب میں داخل کرنے سے فوجی جوانوں کے جوش وجذبہ اور قوت میں کئی گنا اضافہ ہو سکتا ہے۔ایک خاکی انسان قوتِ اعتقاد اور نورِ یقین کی بدولت ایٹم بم سے بھی زبردست ہوسکتا ہے اگر مسلمان قرآنی احکام کے مطابق یہودو نصاری کی دوستی چھوڑ دیں تو درخت اور پتھر بھی مسلمانوں کے لشکر کیلئے ایک سپاہی کا کردار ادا کریں۔محمد بن قاسم،سلطان محمود غزنوی،شہاب الدین غوری اور ٹیپو سلطان جیسے فاتحین کی فتوحات غزوہ ہند کا تسلسل ہے۔سر زمین ہند کے چپہ چپہ پر اسلام کا پرچم لہرانے سے غزوہ ہند مکمل ہوگا اوریقیناایسا ہو کے رہے گا۔

 
 
 
 
     ^واپس اوپر جائیں



سوشل میڈیا لنکس