Jamaat-e-Islami Pakistan | English |

جماعت اسلامی صوبہ وسطی پنجاب کے نو منتخب اراکین مجلس شوریٰ کا اعلان کردیا گیا


لاہور11 مارچ2019ء:جماعت اسلامی صوبہ وسطی پنجاب کی نومنتخب صوبائی مجلس شوریٰ سیشن 2019-2020کے لیے ارکان مجلس شوریٰ کا انتخاب مکمل ہوگیا۔ ناظم انتخاب فیاض احمد ساجد کے مطابق سٹی ڈسٹرکٹ فیصل آبادکی تین نشستوں پر انجینئر محمد عظیم رندھاوا ، محبوب الزماں بٹ،شیخ مشتاق احمد ،جڑانوالہ سے ڈاکٹر سعید احمد تاندلیانوالہ سے مدثر احمد شاہ ،ٹوبہ ٹیک سنگھ سے میاں عارف محمود ،جھنگ سے مہر بہادر خان جھگڑ ، چنیوٹ سے میاں عبد القیوم ہنجرا ،سٹی ڈسٹرکٹ گوجرانولہ سے مظہر اقبال رندھاوا ، حمید الدین اعوان،ضلع گوجرانوالہ سے حافظ غلام مصطفےٰ ،ڈاکٹر عبید اللہ گوہر،حافظ آبادسے امان اللہ چٹھہ ،سٹی ڈسٹرکٹ سیالکوٹ سے ڈاکٹر شکیل ٹھاکر،محمد افضل سلہری ،ضلع سیالکوٹ سے محمد اویس گھمن،نارووال سے انوارلحق بٹ،لاہورسے ذکر اللہ مجاہد،اخلاق احمد، ضیاء الدین انصاری،حافظ سلمان بٹ،ملک شاہد اسلم،شیخوپورہ سے سرفراز احمد خان ،حاجی محمد عاشق ورک،ننکانہ صاحب سے حافظ محمد حبیب ضیاء ،قصورسے پروفیسر راؤ اختر علی،اوکاڑہ سے ڈاکٹر بابر رشید،رضوان احمد چودھری،ساہیوال سے میاں رحمت اللہ وٹو،پا ک پتن سے عبد الرزاق خلیل منتخب ہوئے۔ 

 
 
 
 
     ^واپس اوپر جائیں



سوشل میڈیا لنکس