Jamaat-e-Islami Pakistan | English |

اہم خبریں

قوم دینی مدارس کیخلاف کوئی بھی سازش کامیاب ہونے نہیں دیگی۔محمد حسین محنتی


کراچی/ٹنڈوالہیار 10مارچ2019ء: جماعت اسلامی سندھ کے امیرو سابق ایم این اے محمد حسین محنتی نے کہا ہے کہ دینی مدارس قرآن وسنت کی تعلیم دینے کے ساتھ اصلاح معاشرہ کے مراکز اور اسلام کا قلعہ ہیں، قوم ان کیخلاف کوئی بھی سازش کامیاب ہونے نہیں دیگی، حکومت وقوم کو نظریہ پاکستان سمیت سالمیت پاکستان کے لیے اپنے اصل موٹو ”ایمان، جہاد اور تقویٰ “کی طرف پلٹنا ہوگا، شراب خانوں، فحاشی وجوا کے اڈوں کی بجائے آجکل نیشنل ایکشن پلان کی آڑ میں مساجد ومدارس کو تالے لگائے جارہے ہیں،عالم کفر رنگ ونسل قومیت اور مسالک کی بنیاد پر ہمیں تقسیم کرکے اپنے مضموم مقاصد حاصل کرنا چاہتا ہے اسلئے آج ایک امت کے تصور کو اجاگر کرنے کی ضرورت ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے دعوت الی اللہ مرابطہ عوام مہم کے سلسلے میں دارلعلوم الاسلامیہ،جامعہ مدینتہ العلوم ،جامعہ صدیق اکبر ودیگر مختلف دینی مدارس ،اداروں کے دورے کے موقع پر اساتذہ،علماءکرام سے ملاقاتوں کے دوران کیا۔اس موقع پر ضلعی امیر دیدار علی بہرانی،حاجی شفیق قائم خانی،محمد یونس قائم خانی،راﺅ جاوید اور سیکریٹری اطلاعات مجاہد چنا بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔محمد حسین محنتی نے مزید کہا کہ دین اور دعوت دین کے کام سے دوری کی وجہ سے ہر آدمی پریشان اور نفسا نفسی میں لگا ہوا ہے، دعوت دین کا کام دنیا کا سب سے بڑا کام ہے، اپنی اصلاح کے ساتھ خاندان اور معاشرے کی اصلاح بھی بہت ضروری ہے، جماعت اسلامی کی دعوت الی اللہ رابطہ عوام مہم بھی اسی سلسلے کی کڑی ہے تاکہ اللہ کی دھرتی پر اللہ کا نظام نافذ اور دنیا امن وسکون کا مرکز بن جائے۔دریں اثناءصوبائی امیر نے نجی اسکول کی جانب سے منعقدہ آرٹ وکلچر اورکتب میلے کادورہ کیا انہوں اساتذہ اورطلباءکی کاوشوں کوسراہاجبکہ پریس کلب کا بھی دورہ کرکے صحافی برادری کو جماعت اسلامی کی دعوت الی اللہ ورابطہ عوام مہم سے آگاہ کیا جنہوں نے اپنے بھرپور تعاون کا یقین دلایا۔

 
 
 
 
     ^واپس اوپر جائیں



سوشل میڈیا لنکس