Jamaat-e-Islami Pakistan | English |

اہم خبریں

جماعت اسلامی کے ایم پی اے کے ساتھ ناورا سلوک اور بدتمیزی افسوسناک ہے۔محمد حسین محنتی


کراچی07مارچ2019 جماعت اسلامی سندھ کے امیرو سابق ایم این اے محمد حسین محنتی نے کہا ہے کہ سندھ اسمبلی میں پی ٹی آئی کی طرف سے جماعت اسلامی کے ایم پی اے کے ساتھ ناورا سلوک اور بدتمیزی قابل افسوس اور اپوزیشن کو تقسیم کرنے کی سازش ہے، پی ٹی آئی کے ارکان کو تنقید سننے کا حوصلہ ہونا چاہئے، آج کا واقعہ جمہوری روایات اور اظہار رائے کی آزادی کی سخت خلاف ورزی ہے، جماعت اسلامی نے ہمیشہ حق کی آواز بلند کی ہے اور سید عبدالرشید نے اسمبلی میں سندھ کے غریب پسماندہ علاقوں کیلئے ہمیشہ آواز اٹھائی ہے اور سندھ کے حقوق کیلئے مثالی کردار ادا کیا ہے، پی ٹی آئی کو اس جارحانہ رویہ اور اپوزیشن کو کمزور کرنے کی روش پر قوم سے معافی مانگنی چاہئے۔

 
 
 
 
     ^واپس اوپر جائیں



سوشل میڈیا لنکس