Jamaat-e-Islami Pakistan | English |

اہم خبریں

مرواورعورت دونوں قابلِ احترام ہیں ، عورت گھر کی ملکہ اور مرد نگہبان ہے ۔ عالمی یومِ خواتین کے موقع پر بیان


کراچی ؍07 مارچ 2019ء:اسلا م ہی خواتین کے حقوق کا محافظ اور ضامن ہے ، اسلام کے عدل وانصاف پر مبنی معاشرے میں مردوعورت دونوں قابل احترام ہیں۔حقوق وفرائض کی رسہ کشی سے منفی رویے جنم لیتے ہیں۔ یہ بات جماعت اسلامی حلقہ خواتین کراچی کی ناظمہ اسما سفیر نے یوم خواتین کے موقع پر اپنے ایک خصوصی بیان میں کہی۔واضح رہے اس سال جماعت اسلامی حلقہ خواتین پاکستان نے یوم خواتین کو خاتون کربلا حضرت زینبؓ بنت علیؓ سے منسوب کیا ہے۔حضرت زینب کی بے مثال جرت وبہادری کو موضوع بناکر پورے ملک میں سیمینار۔لیکچرز اور دروس کا سلسلہ جاری ہے۔انہوں نے کہا کہ آج کی سسکتی اور حقوق کی دوڑ میں سرگرداں عورت کیلئے جائے پناہ صرف اسلام کا دامن ہے۔نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم اور امہات المومنین نے سماج کے ظلم کی شکار عورت کو سایہ عافیت مہیا کیا۔اسکو گھر کی ملکہ قرار دے کر مرد کو اس کا نگہبان مقرر کیا۔معاش کی ذمہ داریاں مرد کے سپرد کرکے عورت کو نسلوں کی تربیت کیلئے ذہنی سکون فراہم کیا۔انہوں نے کہا کہ موجودہ دور میں آزادئ نسواں کے دلفریب نعروں کی بدولت عورت دہری ذمہ داریاں اُٹھانے پر مجبور ہے۔جس کی وجہ سے معاشرے کی بنیادی اکائی خاندان متاثر ہو رہا ہے۔اسماسفیر نے مختلف تجارتی کمپنیوں اور سپر مارکیٹ میں خواتین کو سیلز گرلز کے طور پر اپنی مصنوعات کی تشہیر کیلئے استعمال کی بھی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ جدید دور میں خواتین کے استحصال کا یہ رویہ انتہائی افسوسناک ہے۔انہوں نے حقوق نسواں کی علمبردار خواتین تنظیموں سے اپیل کی کہ وہ جماعت اسلامی حلقہ خواتین کے ساتھ مل کر اس رجحان کو روکنے کے لئے اپنا کردار ادا کریں۔

 
 
 
 
     ^واپس اوپر جائیں



سوشل میڈیا لنکس