Jamaat-e-Islami Pakistan | English |

سینیٹ میں سود کے خلاف قرارداد کا پاس ہونا ملک کی معاشی ترقی اور خوشحالی کے لیے ایک اہم سنگ میل ہے۔شمس الرحمن سواتی


اسلام آباد6 مارچ2019ء: نیشنل لیبر فیڈریشن پاکستان کے مرکزی صدر شمس الرحمن سواتی نے کہا ہے کہ سینیٹ میں سود کے خلاف قرارداد کا پاس ہونا ملک کی معاشی ترقی اور خوشحالی کے لیے ایک اہم سنگ میل ہے اس قرار داد پر جماعت اسلامی کے امیر سینیٹر سراج الحق اور سینیٹ کے تمام ارکان مبارک باد کے مستحق ہیں سینیٹ کا ایوان اس لحاظ سے بھی مبارک باد ہے کہ اس نے ملک میں اسلامی نظام کے نفاذ کے لیے پہل کی اور اب ملک کے دیگر ادارے بھی اسی طرح سینیٹ کی پیروی کریں گے منگل کو اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ سینیٹر سراج الحق نے یہ قرار داد پیش کرکے سینیٹ کے ایوان میں قوم کے جذبات کی حقیقی ترجمانی کی ہے اب پارلیمنٹ کے دوسرے ایوان قومی اسمبلی کا فرض ہے کہ وہ وہ بھی ایسی ہی قانون سازی کے لیے متحرک ہو اور عوام کے منتخب ایوان کی حیثیت سے اپنی قومی ذمہ داری پوری کرے انہوں نے کہا کہ آئین میں یہ بات لکھی ہوئی ہے کہ اس ملک میں کوئی قانون قرآن و سنت کے منافی نہیں بنے گا سینیٹ میں سود کے خلاف قرارداد ایک اہم پیش رفت ہے اور اس پر پوری قوم متحد ہے کہ ملک میں کسی بھی سطح پر سود کانظام نہیں ہونا چاہیے سینیٹ کی پیروی کرتے ہوئے اب ملک کے بنک بھی بلا سود بنکاری شروع کریں اور لیکن دین میں سود کی لعنت ختم کردیں

 
 
 
 
     ^واپس اوپر جائیں



سوشل میڈیا لنکس