Jamaat-e-Islami Pakistan | English |

اہم خبریں

پاکستانی قوم کے مسائل کا واحد حل قرآن و سنت کے نظام میں ہے ۔ ذکر اللہ مجاہد


لاہور 6 مارچ2019ء:امیر جماعت اسلامی لاہور ذکر اللہ مجاہد نے کہا ہے کہ پاکستان اور دین اسلام کی بقا ء کی جدوجہد ممبر و محراب کا اولین فرض ہے ۔علماء تحفظ پاکستان کیلئے ہمیشہ ہراول دستے کا کردار ادا کرتے رہے ہیں ۔پاکستانی قوم کے مسائل کا واحد حل قرآن و سنت کے نظام میں ہے ۔ ان خیالات کا ا ظہار گذشتہ روز انہوں نے جماعت اسلامی کی ممبر سازی کے حوالے سے منعقدہجمعیت اتحاد العلماء کے عہدیداران کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس مو قع پراجلاس میں جمعیت اتحاد العلماء کے عہدیداران مولانا مختار احمد خان سواتی ، مولانا قاری عطاء الرحمن، مولانا فضل اکبر ، مفتی عمر ، مفتی ذکااللہ ، قاری غلام یایسن ، حافظ نعیم عابد سمیت و دیگر علماء کرام نے شرکت کی۔اس موقع پرذکر اللہ مجاہد نے جمعیت اتحاد علماء لاہور کے عہدیداران سے کہا کہ وہ جماعت اسلامی کی اسلامی پاکستان خوشحال پاکستان کی جدوجہدمیں لاہور بھر کے علماء اور خطیب حضرات کو شامل ہونے کی دعوت دیں اورممبر و محراب کے ذریعے لوگوں کو اسلامی نظام کی برکات اور فوائد سے بھی آگاء کریں ۔انہوں نے کہا کہ نبیؐ کی امت آج باطل قوتوں کے نرغے میں پھنسی ہوئی ہے اور ہمیں بحیثیت مسلمان آپﷺ کا اُمتی ہونے کے ناطے تعلیمات نبویؐ کے فروغ میں اہم کردار ادا کرنا ہو گا۔امیر جماعت اسلامی لاہور ذکر اللہ مجاہد نے جمعیت اتحاد العلماء لاہور کے زیر اہتمام ہونے والے کامیاب علماء کنونشن کے انعقاد پر جمعیت اتحاد لعلماء کے مرکزی صدر شیخ القرآن و الحدیث حضرت مولانا عبدالمالک سمیت مرکزی ، صوبائی اورلاہور کے 
عہدیداران کو مبارکباد پیش کی ۔

 
 
 
 
     ^واپس اوپر جائیں



سوشل میڈیا لنکس