Jamaat-e-Islami Pakistan | English |

اہم خبریں

پی ایس ایل کا انعقاد خوش آئند ، عام شہریوں کو مشکلات نہ ہوں ۔ حافظ نعیم الرحمن


کراچی ؍06مارچ 2019ء:امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن نے پاکستان سپر لیگ (PSL) کے فائنل اور سیمی فائنل سمیت دیگر میچوں کے نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں انعقاد کاخیر مقدم کرتے ہوئے اسے خوش آئند قرار دیا ہے اور کہا ہے کہ ہم غیر ملکی کھلاڑیوں سمیت پی ایس ایل میں شریک تمام کھلاڑیوں کو کراچی آمد پر خوش آمدید کہتے ہیں اور امید کرتے ہیں کہ یہ سلسلہ آئندہ بھی جاری رہے گا ۔ کھیلوں کے انعقاد سے نیا ٹیلنٹ اُبھر کر سامنے آئے گا، حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ کرکٹ کے میگا ایونٹ کے لیے بلا شبہ بڑے پیمانے پر انتظامات اور تیاریاں کی جارہی ہیں اور سیکوریٹی کا معاملہ بھی بہت اہم ہے تاہم ضروری ہے کہ اس دوران کراچی کے عوام کو مشکلات اور پریشانیاں نہ ہوں ۔ غیر ضروری طور پر راستوں اور سڑکوں کو بند نہ کیا جائے ۔ نیشنل اسٹیڈیم میں میچز دیکھنے والوں کے لیے اسٹیڈیم تک پہنچنے سمیت کھانے پینے کے لیے معقول انتظامات کیے جائیں اور عام شہریوں کے لیے بھی ٹریفک کے متبادل انتظامات کو یقینی بنایا جائے اور اس کا واضح طور پر اور پہلے سے اعلان کیا جائے ۔ ایڈیشنل آئی جی کی جانب سے عام شہریوں کو مشکلات اور پریشانیوں کا شکار نہ ہونے کا دعویٰ محض دعویٰ ثابت نہ ہو بلکہ حقیقی معنوں میں ایسے اقدامات کیے جائیں کہ عوام کو پی ایس ایل کے انعقاد اور شائقینِ کرکٹ کو ملک میں بین الاقوامی کرکٹ کی واپسی سے لطف اندوز ہونے کا پورا موقع فراہم ہو سکے ۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ سال میں پی ایس ایل کے دوران شہریوں کو کافی مشکلات اور پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑا تھا اور اسٹیڈیم جانے والوں نے بھی انتظامات کے حوالے سے شکایات کی تھیں اس سال ایسا نہ ہو تو بہتر ہے ۔

 
 
 
 
     ^واپس اوپر جائیں



سوشل میڈیا لنکس