Jamaat-e-Islami Pakistan | English |

اہم خبریں

جمعیت سے وابستہ رہنے والے افراد معاشرے میں منفرد مقام اور شناخت رکھتے ہیں۔ ڈاکٹر واسع شاکر


کراچی ؍ 5مارچ 2019ء:نائب امیر جماعت اسلامی کراچی ڈاکٹر واسع شاکر نے کہا ہے کہ ایک نظریاتی جدوجہد کر نے ،اسلامی انقلاب کی تمنا رکھنے اور عدل و انصاف کا بول بالا کرنے کا نام اسلامی جمعیت طلبہ ہے،جمعیت نے والدین اور اساتذہ کا احترام سکھایا اور جنت کے حصول کا راستہ دکھایا ،جمعیت سے وابستہ رہنے والے افراد معاشرے میں ایک منفرد مقام اورشناخت رکھتے ہیں ، دنیا میں جہاں بھی ہیں وہ اپنی ایک پہچان رکھتے ہیں اور جمعیت کے پیغام اور اس کے مقاصد کو مختلف سرگرمیوں کو ذریعے پورا کررہے ہیں ، امریکہ ، فرانس ، چین سمیت دیگر ممالک میں مختلف اسلامک سینٹرز اسلامی جمعیت طلبہ سے وابستہ افراد نے ہی قائم کیے ہیں ۔جمعیت سے وابستہ جامعہ کراچی کے سابق طالب علم دنیا بھر میں موجود ہیں ۔ان خیالا ت کا اظہا رانہوں نے فاران کلب میں بزم احباب کے تحت اسلامی جمعیت طلبہ جامعہ کراچی کے سابق کارکنان کی تقریب بہر ملاقات سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ تقریب سے معروف دانشور انیق احمد ، سابق جوائنٹ سکریٹری کراچی یونیورسٹی افضال صدیقی ، سابق ناظم جامعہ کراچی اقبال احمد، سابق طالب علم رہنما یوسف محی الدین ، سعید اعظم ودیگر نے بھی خطاب کیا ۔ اس موقع پر سابق طالب علم رہنماقاضی صدر الدین نے تمام شرکاء کا تقریب میں شرکت پر شکریہ اداکیا ۔اس موقع پر سابق طالب علم رہنما امتیازصدیقی اوریوسف محی الدین بھی موجود تھے ۔تقریب میں اسلامی جمعیت طلبہ سے وابستہ افراد نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔ڈاکٹر واسع شاکرنے خطاب کرتے ہوئے مزید کہاکہ جو فرد تعلیمی زندگی کے دوران جمعیت سے وابستہ رہا ہو وہ اپنی عملی زندگی میں کبھی مایوسی کا شکار نہیں ہوتا اور ایک اچھا مسلمان بن کر زندگی گزارتا ہے۔ وہ دنیا میں کسی بھی مقام پر ہو کسی نہ کسی مثبت سرگرمی میں مصروف رہتا ہے انیق احمد نے کہاکہ ہماری اجتماعیت کا سبب صرف اور صرف کلمہ لاالہ الا اللہ کی بنیاد پر ہے اور یہی ہمارے رشتے کی مضبوط بنیاد ہے۔ افضال صدیقی نے کہاکہ جمعیت نے ہماری جو تربیت کی اس نے عملی زندگی میں بہت اہم کرداراداکیا اور ایک عام آدمی کے مقابلے میں جمعیت سے وابستہ فرد کسی بھی موڑ پر ناکام نہیں ہوتا یوسف محی الدین نے کہاکہ جمعیت کی زندگی میں گزارے ہوئے چند سال ہماری عملی زندگی میں کامیابی کا باعث بنے ۔ تقریب بہر ملاقات پہلی نشست آپ حضرات کے تعاون سے منعقد کی گئی ہے ان شاء اللہ آئندہ بھی اس سلسلے کو جاری رکھیں گے ۔اقبال احمد نے کہاکہ اللہ کا شکر ہے کہ جمعیت میں رہنے والوں نے جس طرح جمعیت کی زندگی میں اللہ کے نظام کو نافذ کرنے کے لیے حلف اٹھا یا اسی طرح عملی زندگی میں بھی اللہ کی زمین پر اللہ کے نظام کو نافذ کرنے کی جدوجہد کرنے میں مصروف عمل ہیں ۔

 
 
 
 
     ^واپس اوپر جائیں



سوشل میڈیا لنکس