Jamaat-e-Islami Pakistan | English |

وطن عزیز کی سرحدوں پر موجودہ صورتحال رجوع الی اللہ کی متقاضی ہے۔ دردانہ صدیقی


کراچی 04مار چ 2019ء: وطن عزیز کی سرحدوں پر موجودہ صورتحال رجوع الی اللہ کی متقاضی ہے۔ بے شک ہر مشکل کا حل اور ہر آزمائش سے پناہ رب کے دامن میں ہے۔آزمائش کے ان لمحات میں ایمان کی مضبوطی اور استقامت ہی ہمارا اثاثہ ہے ، ان خیالات کا اظہار جماعت اسلامی حلقہ خواتین کی سیکریٹری جنرل دردانہ صدیقی نے حیدرآباد میں منعقدہ ارکان کی تربیت گاہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حالات کا تقاضہ ہے کہ ملکی دفاع کیلئے قوم متحد ہو کر سیسہ پلائی دیوار بن جائے۔ اس حوالے سے جماعت اسلامی کی رابطہ عوام مہم کا آغاز یکم مارچ سے ہوچکا ہے جسے موجودہ حالات کے تناظر میں تحفظ پاکستان رابطہ مہم کا نام دیا گیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ انقلاب کے لیے اٹھنے والی تحریکیں اسی وقت کامیابی سے اپنی منازل طے کرتی ہیں جب وہ انفرادی اور اجتماعی طور پر اپنے لئے اہداف کا تعین کرتی ہیں اور پھر ان کے حصول کے لئے منصوبہ بندی کرتی ہیں۔ تحفظ پاکستان مہم کو بھر پور طریقے سے چلانے کے لیے کوششوں اور بہترین منصوبہ بندی کی ضرورت ہے۔ اس موقع پر مرکزی سیکریٹری تسنیم معظم، نائب ناظمات صوبہ سندھ انوری بیگم اور عظمی اظہار بھی موجود تھیں۔

 
 
 
 
     ^واپس اوپر جائیں



سوشل میڈیا لنکس